متفرق شعراء

میراثِ محمدﷺ کے امیں

(امۃ الباری ناصر)

فضل ربی کے کئی روپ کئی چہرے ہیں
نعمتیں جیسے کہ بارش کے رواں قطرے ہیں
دستِ قدرت نے تراشا ہے ہمیں چاہت سے
ہم تو میراثِ محمدؐ کے امیں ٹھہرے ہیں
یہ جو منزل ہے یہ انعام ہے خیرات نہیں
آگ اور خون کے طوفانوں سے ہم گزرے ہیں
جھونک ڈالے ہیں دل و جان و نفوس و اموال
ہو کے قربان رہِ مولیٰ میں ہم نکھرے ہیں
ایک ہی دُھن ہے کہ مالک کی رضا حاصل ہو
ہم سے جو ہوسکا اس راہ میں کر گزرے ہیں
اپنی سج دھج کی زمانے میں نہیں کوئی مثال
بدر کامل ہوا آئینہ تو ہم سنورے ہیں
کیسا پیارا ہے یہ اسلام کا دورِ آخر
آسمانوں سے مسیحائے زماں اُترے ہیں

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button