متفرق شعراء

’’وہ روشن چراغ شخص‘‘مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب کی وفات پر

(ڈاکٹر عبد الکریم خالد)

باغ و بہار تھا وہ دِلوں کا فراغ شخص

ہم کو اداس کرکے گیا باغ باغ شخص

سینے کا درد جاگا یوں کروٹ بدل کے اس میں

گُل ہو گیا اچانک وہ روشن چراغ شخص

ایسی خبر تو وہم و گماں تک میں بھی نہیں تھی

ہائے وہ اَب نہیں ہے عالی دماغ شخص

مرزا غلام احمد خلافت کا تھا غلام

چھلکا نہیں وہ بھر کے مقدّس ایاغ شخص

(عبدالکریم خالد)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button