متفرق شعراءمنظوم کلام

میرے حضور

یہ حُسن یہ جمال مبارک میرے حضور!
زیبائے لازوال مبارک میرے حضور!

یہ شان یہ جلال مبارک میرے حضور!
رُتبۂ بے مثال مبارک میرے حضور!

یہ سوز یہ شعاعِ شمع روئے انوری
یہ سحر یہ کمال مبارک میرے حضور!

حَبَّذَا! یہ فریضہ یہ آغاز مرحبا
اسلام کی سنبھال مبارک میرے حضور!

تشنہ لبوں کو لذّتِ آب بقا ملے
مئے خانۂ زلال مبارک میرے حضور!

تحریک وقف عارضی تحریک زندگی
الہامیہ خیال مبارک میرے حضور!

بُشْرَیٰ لَکُمْ کی جاوداں تبشیر بخش دی
مولا کے ناز و ڈھال مبارک میرے حضور!

تصویرِ دین حق و تفسیر دین حق
احمد کے خد و خال مبارک میرے حضور!

ہر ایک خوش مزاج و خوش اخلاق و خوش خیال
یہ دَورِ خوش نہال مبارک میرے حضور!

فضلِ عمر کے چشمۂ فیوض کے امیں
ہر لمحہ ، روز و سال مبارک میرے حضور!

ساحرؔ ہو بارگاہ خلافت میں سرخرو
معروض ہے بلال مبارک میرے حضور!

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button