حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ دعا بیان کرتے تھے: اے اللہ! ہر حال میں میری اسلام کے ساتھ حفاظت فرما، کھڑے ہوئے بھی اور بیٹھے اور لیٹے ہوئے بھی، اور کسی حاسد دشمن کو میرے پر خوش نہ کرنا۔ اے اللہ میں تجھ سے ہر وہ خیر مانگتا ہوں جس کے خزانے تیرے ہاتھ میں ہیں اور میں تجھ سے ہر اس شر سے بھی پناہ مانگتا ہوں جو تیرے قبضہ قدرت میں ہے۔ (مستدرک حاکم جلد 1صفحہ 406حدیث نمبر 1924)