حضرت عمروبن عاصؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ایمان تمہارے سینوں میں اسی طرح بوسیدہ ہوتا رہتا ہے جس طرح کپڑے بوسیدہ ہوتے رہتے ہیں۔ پس اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہو کہ وہ تمہارے دلوں میں ایمان کو تازہ کرتا رہے۔ (مستدرک حاکم جلد 1صفحہ 45حدیث نمبر 5)