حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے وقف جدید کے نئے سال کا اعلان فرمادیا ہے۔ ٭تمام امراء کرام ، صدران جماعت اور مبلغین انچارج کی خدمت میں درخواست ہے کہ نئے سال کے وعدہ جات لینے کا کام شروع کروادیں اور خاص طور پر نومبایعین کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء۔ ٭حضور انور نے دفتر اطفال کے حوالے سے بڑی جماعتوں کو ان کی ذمہ داری کی طرف متوجہ کرتے ہوئے فرمایا ہے: ’’مَیں کئی مرتبہ پہلے بھی توجہ دلاچکا ہوں کہ دفتر اطفال میں جس طرح کینیڈا میں کام ہو رہا ہے آرگنائز ہوکر باقی دنیا کے جو بڑے ممالک ہیں ان کو بھی اس طرف توجہ دینی چاہئے اور کام کرنا چاہئے‘‘۔ (ایڈیشنل وکیل المال۔ لندن)