حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت ایٹمی تابکاری کے بد اثرات سے محفوظ رہنے کے لئے حفظِ ما تقدم کے طور پر درج ذیل نسخہ استعمال کرنے کی ہدایت فرمائی ہے۔ نیز فرمایا کہ دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ ہر خاص و عام کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔ ھو الشافی بڑی عمر کے افراد کے لئے: 1. Carcinosin CM 2. Radium Brom CM 10سال سے 15سال کے بچوں کے لئے: 1. Carcinosin 1000 2. Radium Brom 1000 10سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے: 1. Carcinosin 200 2. Radium Brom 200 پہلے ہفتہ دوائی نمبر1 کی ایک خوراک لیں اور دوسرے ہفتہ دوائی نمبر 2کی ایک خوراک لیں۔پھر تیسرے ہفتہ دوائی نمبر 1 کی ایک خوراک اور چوتھے ہفتہ دوائی نمبر 2 کی ایک خوراک لیں اور اسی ترتیب سے بچے اور بڑے سب دونوں دواؤں کی 3 سے 4 خوراکیں لیں۔ (حفیظ احمد بھٹی۔لندن۔ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ یوکے)