https://youtu.be/Ut3QbQ8e9To?si=R8TCBsOMyiGJ4FWC&t=336 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ ’’اُس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے!عنقریب تمہارے درمیان عیسیٰ بن مریم عادل حاکم اور منصف بن کر اتریں گے۔ وہ صلیب کو توڑیں گے، سور کو قتل کریں گے، جزیہ ختم کر دیں گےاور مال کی زیادتی اس طرح ہو جائے گی کہ اُسے کوئی قبول کرنے والا نہ ہو گا۔ ‘‘ (سنن ابن ماجه۔ كتاب الفتن) (مشکل الفاظ کے معانی: عادل: عدل کرنے والا۔ حاکم: حکمران، سردار، عامل۔ منصف: انصاف کرنے والا۔ صلیب: سولی، دار، (مجازاً)عیسائیت۔ جزیہ: سالانہ محصول /ٹیکس)