https://youtu.be/WyUoGs880OE?si=-8eLjFWNv63k2JYU&t=2494 ٭… استاد نے بچوں سے پوچھا کہ کون کون جنت میں جانا چاہتا ہے۔ سب بچوں نے ہاتھ کھڑا کیا لیکن پپو نے ہاتھ کھڑا نہیں کیا۔ استاد: پپو بیٹا تم جنت میں نہیں جانا چاہتے؟ پپو: میری امی نے کہا تھا کہ سکول سے سیدھے گھر آنا۔ (بلال اظہر منگلا۔ گھانا) ٭… ٭… ٭… ٭ ٭… فرح نے اپنی پڑوسن کلاس فیلو سے ایک کتاب پڑھنے کے لیے مانگی۔ مریم: بہن میں کتاب دیا نہیں کرتی، آپ یہاں بیٹھ کر جتنی چاہیں پڑھ لیں۔ چند روز بعد مریم، فرح کے گھر گئی اور جھاڑو مانگا۔ فرح نے کہا : بہن میں کسی کو جھاڑو نہیں دیا کرتی، آپ کو جتنا جھاڑو دینا ہو، یہاں میرے گھر میں دے دیجیے۔ ٭… ٭… ٭… ٭ ٭… مہمان (چھٹا کینو لیتے ہوئے میزبان سے): اجی، کیا بتاؤں میری نظر تو بہت کمزور ہے۔ میزبان (جل کر): جی ہاں! تبھی آپ کینوؤں کو انگور سمجھ کر کھا رہے ہیں۔ ٭… ٭… ٭… ٭