اِقۡرَاۡ بِاسۡمِ رَبِّکَ الَّذِیۡ خَلَقَ ۚ خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ عَلَقٍ ۚ اِقۡرَاۡ وَرَبُّکَ الۡاَکۡرَمُ ۙ الَّذِیۡ عَلَّمَ بِالۡقَلَمِ ۙ عَلَّمَ الۡاِنۡسَانَ مَا لَمۡ یَعۡلَمۡ (العلق: 2-6) ترجمہ:اپنے ربّ کا نام لے کر پڑھ، جس نے (سب اشیا کو) پیدا کیا۔ (اور جس نے) انسان کو ایک خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا۔(پھر ہم کہتے ہیں کہ قرآن کو) پڑھ کر سناتا رہ، کیونکہ تیرا ربّ بڑا کریم ہے۔ وہ ربّ جس نے قلم کے ساتھ علم سکھایا (ہے اور آئندہ بھی سکھائے گا) اس نے انسان کو (وہ کچھ) سکھایا ہے جو وہ پہلے نہیں جانتا تھا۔