یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ فن لینڈ کے وفد کی Kauniainenکے میئر اور پادری سے ملاقات

الله تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۶؍دسمبر ۲۰۲۵ء کو جماعت احمدیہ فن لینڈ کے ایک وفد نے فن لینڈ کے شہر Kauniainen کے میئر Christoffer Masarصاحب اور فن لینڈ کے نان فکشن مصنف اور پادری Kari Kuula صاحب سے ملاقات کی۔ وفد میں مبلغ انچارچ مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب اور نیشنل سیکرٹری امور عامہ مکرم نسیم احمد صاحب اور حنان احمد صاحب شامل تھے۔

ملاقات کے دوران وفد نے جماعت احمدیہ کا تعارف پیش کیا اور قیامِ امن، بین المذاہب ہم آہنگی اور سوشل ویلفیئر کے میدان میں جماعت احمدیہ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی عالمی سطح پر قیامِ امن کے لیے کی جانے والی مساعی کا بھی ذکر کیا گیا جسے انہوں نے سراہا۔

ملاقات کے اختتام پر میئر اور پادری صاحبان کو قرآن کریم مع فنش ترجمہ بطور تحفہ پیش کیا گیا۔

الله تعالیٰ ہمیں اسلام احمدیت کا پیغام موثر انداز میں پھیلانے کی توفیق بخشے۔ آمین

(رپورٹ:فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: مجلس انصاراللہ ناروے کی پینتیسویں مجلس شوریٰ ۲۰۲۵ء

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button