مجلس انصاراللہ ناروے کی پینتیسویں مجلس شوریٰ ۲۰۲۵ء
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ ناروے کی ۳۵ویں مجلس شوریٰ مورخہ ۷؍دسمبر ۲۰۲۵ء کو مسجد بیت النصر، اوسلو میں منعقد ہوئی۔ تلاوت قرآن کریم اور عہد کے بعد مکرم ڈاکٹر احمد رضوان صادق صاحب صدر مجلس انصاراللہ نے سابق صدر مجلس انصاراللہ مکرم رائے عبدالقدیر صاحب مرحوم، جن کا حال ہی میں انتقال ہوا تھا، کی یاد میں قراردادِتعزیت پیش کی۔

صدر مجلس نے اپنی مختصر گزارشات میں انصار کو خصوصی طور پر نماز کی ادائیگی کی طرف توجہ اور ترغیب دلائی کہ اپنے ساتھ کم از کم ایک اور نمازی تیار کریں۔
اس کے بعد مکرم مصور احمد شہکار صاحب مبلغ انچارج نے مجلس شوریٰ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت مصلح موعودؓ کے ارشادات کی روشنی میں ممبران شوریٰ کو چند نصائح کیں اور بتایا کہ ہمیں بھی خلیفہ وقت کی دعاؤں کو جذب کرنے کی کوشش کرنی چاہيے اور پھر دعا کروائی۔
پروگرام کے مطابق گذشتہ سال کی شوریٰ کی تجاویز پر عمل درآمد کی رپورٹ بالترتیب قائد تربیت مکرم صفدر مسعود ملک صاحب، قائد تعلیم مکرم عبدالرحمٰن محمود قریشی صاحب اور قائد تبلیغ مکرم خالد محمود ملک صاحب نے پیش کی اور پھر خاکسار (قائد عمومی) نے مجلس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ مجلس شوریٰ کے سامنے پیش کی۔
اس کے بعد امسال کی شوریٰ کی تجاویز پیش کی گئیں اور سب کمیٹیز تشکیل دی گئیں جن کے اجلاسات نماز ظہر و عصر کے وقفہ کے بعد بھی جاری رہے اور مغرب و عشاء کی نماز تک اختتام پذیر ہوئے۔
نمازوں کے بعد ممبران سوریٰ کو ضیافت پیش کی گئی اور پھر شوریٰ کے دوسرے اجلاس کی کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا اور پھر سب کمیٹیز کی سفارشات پر دونوں تجاویز پر مرحلہ وار بحث کی گئی اور مجلس شوریٰ نے ان سفارشات پر متفق ہوتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں برائے منظوری پیش کیے جانے پر اتفاق کیا۔ اختتامی اجلاس میں مکرم ظہور احمد چودھری صاحب امیر جماعت احمدیہ ناروے نے اختتامی کلمات کہے اور دعا کروائی۔ شوریٰ پر کُل حاضری ۴۹؍رہی۔ الحمد للہ
(رپورٹ:رانامبشر محمود۔ سیکرٹری مجلس شوریٰ انصاراللہ ناروے)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: پریس ریلیز: خوشاب میں ایک احمدی مبشر احمد ورک پر قاتلانہ حملہ کے ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکے




