اردو سوال بچو! میں گڈو پھر حاضر ہوں۔ ایک اور دلچسپ کھیل کے ساتھ۔ آئیں! نام، چیز اور جگہ کھیلتے ہیں۔ آج ‘‘ٹ’’ سے بتائیں۔ ٹ سے بتائیں! محاورہ بوجھیں یہ محاورہ اُس وقت بولتے ہیں جب بہت زیادہ محنت کے بعد خاطر خواہ نتیجہ نہ نکلے۔ذرا سوچ کر بوجھیں۔ ڈھونڈو تو جانیں عمران اپنی فیملی کے ساتھ کیمپنگ پر جا رہا ہے۔ اس کے والد نے اسے مطلوبہ اشیا رکھنے کو کہاہے۔ وہ پریشان کھڑا ہے۔ کیمپنگ کے لیے ضروری چیزوں پر دائرہ لگا کر اس کی مدد تو کریں کسوٹی 1: میں ایک چیز ہوں 2: میں اکثر بچوں اور بڑوں کی مدد کرتا ہوں 3: گرمی کی تیز روشنی سے بچاتا ہوں 4: بعض مجھے فیشن کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں 5:مجھے پہنا جاتا ہے لیکن زیور نہیں ہوں 6: میں شیشے سے بنتا ہوں لیکن میں آئینہ نہیں ہوں 7: میں دُور کی چیزوں کو نزدیک اور نزدیک کی چیزوں کو دُور کرتا ہوں 8: میںروشنی اور دھندلاہٹ کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہوں 9: مجھے حاصل کرنے کے لیے نمبرز چاہئیں لیکن میں کوئی ٹیسٹ نہیں ہوں 10: اب میں شیشے کی بجائے پلاسٹک میں بھی دستیاب ہوں الفاظ بنائیں احتلجم یہ ایک جگہ کا نام ہے اوراِس چھحرفی لفظ کو بنائیں……. ……. ……. ……. ……. ……. …….اس کے علاوہ اور بھی الفاظ بنا سکتے ہیں:……. ……. ……. ……. ……. …….……. ……. …….……. ……. ……. ……. ……. …….……. ……. ……. گذشتہ شمارے کے درست جواب الفاظ بنائیں: دار الضیافت، دار، رافت، فریاد، ضیا، ضیافت، دیر، ضال، فال، رال، رد، در، فضل، افضال، افضل، فضیل، تیر، لاد،لاف،لات۔ کسوٹی: جلسہ سالانہ ۔ محاورہ بوجھیں: آگے کنواں پیچھے کھائی۔