https://youtu.be/Cifw6bijuZE?si=ZmDZX22WRKmh4o79&t=2315 پیارے بچو ایک نئے سوال کے ساتھ پھر حاضر ہیں۔ ہمارا آج کا سوال ہے: کچھ بچے جوتے الٹے کیوں پہنتے ہیں ؟ انسا ن کی روز مرہ زندگی میں جوتے کی اہمیت مسلّم ہے۔ دن اور رات میں کتنے ہی ایسے مواقع آتے ہیں کہ کبھی جوتا پہنا جاتا ہے تو کبھی اتارا جاتا ہے،اس کا اندازہ لگانا کافی مشکل ہے۔رسول اللہﷺ نے فرمایا :’’جب تم میں سے کوئی شخص جوتا پہنے تو پہلے دایاں جوتا پہنے‘‘۔(بخاری:5855) رسول اللہﷺ نے فرمایا :’’تم میں سے کوئی ایک جوتا پہن کر مت چلے، دونوں پہنے یا پھر دونوں ہی اتار دے‘‘۔ (بخاری:5856) بچو!کیا آپ بھی جوتا الٹا پہنتے ہیں یا پہنتے رہے ہیں؟ تو جانیئے کہ بچے جوتے الٹے کیوں پہنتے ہیں؟بچپن کی شرارتیں، بچوں کی معصومیت سب لوگوں کو پسند آتی ہیں اور سب ہی بچوں کو ان کے بڑے ہونے کے بعد ان کی چھوٹی موٹی حرکتوں کی بنا پر یاد کرتے ہیں۔ ایسے ہی بچوں میں ایک عادت ہوتی ہے کہ بچے سیدھے پاؤں کی چپل الٹے اور بائیں پاؤں کی چپل کو سیدھے پاؤں میں پہن کر گھومتے ہیں جس سے بعض اوقات وہ گر بھی جاتے ہیں اور ان کو چوٹ لگ جاتی ہے۔ لیکن کیا آپ نے سوچا ہے کہ بچے الٹے پاؤں میں چپل کیوں پہنتے ہیں؟ اور ایک دو نہیں اکثربچے ہی الٹی چپل یا جوتے پہن کر گھومتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بچوں کا دماغ ایک عام انسان کے مقابلے میں چھوٹا اور نیورون آہستگی سے کام کرتے ہیں، جس کی وجہ سے آنکھوں کے ریٹینا پر سیدھی شبیہ بھی الٹی بنتی ہے اور صرف پاؤں کی ہی نہیں دیگر چیزوں کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے لیکن چونکہ پاؤں کا فاصلہ دماغ کے سینسر سسٹم سے دُور ہوتا ہے اور بچے نشوونما پا رہے ہوتے ہیں، اس وجہ سے بچے پاؤں میں الٹے جوتے پہنتے ہیں۔ تو بچو!آپ کو آج کا سوال اور اس کا جواب کیسا لگا؟ ان شاءاللہ اگلے سوال اور اس کے جواب کے ساتھ پھر حاضر ہوں گا۔ آپ کا بھائی۔ خلیق احمد شرجیل(جرمنی)