https://youtu.be/jDsyPEhYk6s?si=xJXggA_0V2kawOJ2&t=2357 پیارے بچو ایک نئے سوالے کے ساتھ پھر حاضر ہیں۔ ہمارا آج کا سوال ہے: یوکے کوبرطانیہ کیوں کہاجاتا ہے؟ UK یعنی United Kingdom، گریٹ برٹین اور انگلینڈ تین مختلف اصطلاحات ہیں جن کو اکثر لوگ ایک جیسا سمجھتے ہیں، لیکن ان کے درمیان ایک بڑا فرق ہے۔ یونائیٹڈ کنگڈم (UK): یونائیٹڈ کنگڈم چار ممالک کا مجموعہ ہے۔انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ۔یہ چاروں ممالک مل کر ایک ہی حکومت کے تحت آتے ہیں جو لندن میں ہوتی ہے۔یعنی یوکے ایک مملکت کا نام ہے جس میں یہ چار علاقے شامل ہیں۔ گریٹ برٹین (Great Britain): گریٹ برٹین ایک جزیرہ ہے جس میں تین ممالک آتے ہیں۔انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، اور ویلز۔یہ جزیرہ آئرلینڈ سے الگ ہے اور یوکے کا حصہ ہے، لیکن اس میں شمالی آئرلینڈ شامل نہیں ہوتا۔ انگلینڈ (England): انگلینڈیوکے کا سب سے بڑااورسب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔ لندن۔ انگلینڈ کا دارالحکومت ہے اوراس کی تاریخ اور ثقافت بہت پرانی ہے۔تاہم، انگلینڈ خود یوکے کا ایک حصہ ہے اکیلا ملک نہیں ہے۔ لہٰذا بچو! انگلینڈ یوکے کا حصہ ہے، گریٹ برٹین تین ممالک کا مجموعہ ہے اور یوکے چار ممالک پر مشتمل ہے۔ اردو زبان میں برطانیہ کا لفظ عام طور پر یوکے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔برطانیہ رومن لفظ بریتانیا (Britannia)سے نکلا ہے اور اس سے مراد انگلینڈ اور ویلز ہیں، تاہم اَب اس لفظ کو اِن دونوں ممالک کے لیے کم ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ تو بچو آپ کو آج کا سوال اور اس کا جواب کیسا لگا؟ ان شاءاللہ اگلے سوال اور اس کے جواب کے ساتھ پھر حاضر ہوں گا۔ آپ کا بھائی۔ خلیق احمد شرجیل(جرمنی)