اطلاعات و اعلانات

اعلاناتِ نکاح

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری یہ اطلاع دیتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ ۲۲؍جون۲۰۲۴ء کوبعد نمازِ عصر مسجد مبارک اسلام آباد میں درج ذیل چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا:

٭…عزیزہ تمثیلہ احمد خان بنت مکرم محمود احمد خان صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم مبارز احمد صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ جرمنی) ابن مکرم شہزاد احمد صاحب

٭…عزیزہ نادیہ کنول بنت مکرم ظہیر احمد خان صاحب ہمراہ مکرم احمد مصطفیٰ ملک صاحب ابن مکرم منور احمد ملک صاحب (امریکہ)

٭…عزیزہ عیشہ رامین اقبال (واقفۂ نو) بنت مکرم شاہد اقبال صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم مبرور احمد خان صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم محمود احمد خان صاحب (جرمنی)

٭…عزیزہ حانیہ ملک بنت مکرم ظفر اقبال منیب صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم فہیم احمد ملک صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم نعیم احمد ملک صاحب (جرمنی)

٭…عزیزہ نبیلہ احمد چودھری بنت مکرم کلیم احمد چودھری صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم عمر شبوطی صاحب ابن مکرم محمد شبوطی صاحب (کینیڈا)

٭…عزیزہ فلزا ایمان خان بنت مکرم انس احمد خان صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم طلحہ فاروق صاحب ابن مکرم فاروق شاہد صاحب (یوکے)

اللہ تعالیٰ یہ اعزاز طرفین کے لیے مبارک فرمائے اور نئے رشتے کے بندھن میں بندھنے والوں کو دین و دنیا کے ثمرات سے نوازے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button