افریقہ (رپورٹس)

جامعۃ المبشرین گھانا میں جلسہ یوم خلافت کا بابرکت انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس ارشاد کے تحت مورخہ ۲۰؍مئی ۲۰۲۴ء بروز سوموار جامعۃ المبشرین میں جلسہ یوم خلافت منعقد کیا گیا۔ جلسے کا آغاز مہمان خصوصی مکرم حافظ علی فورسن آنڈو صاحب مربی سلسلہ واستاد مدرسۃ الحفظ کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: عربی زبان میں ’’لَیَسۡتَخۡلِفَنَّہُمۡ فِی الۡاَرۡضِ‘‘ از عزیزم عبدالعزیز باہ، ’’خلیفہ خدا بناتا ہے‘‘ بزبان اردو از عزیزم آدم حنیس، ’’حضرت عثمان بن عفانؓ کے اعلیٰ اخلاق‘‘ بزبان انگریزی از عزیزم عبد اللہ مجاہد اور ’’خلفائے کرام کی قبولیت دعا‘‘ بزبان انگریزی از مکرم عبدالمجید علی صاحب (استاد جامعۃ المبشرین)۔ تقاریر کے درمیان طلبہ نے گروپس کی صورت میں دوتین نظمیں بھی پڑھیں۔

آخر پر مہمان خصوصی نےخلافت سے وابستہ رہنے کے متعلق چند نصائح کیں جس کے بعد عزیزم آدم عبدالسلام سیکرٹری مجلس ارشاد نے اظہار تشکر پیش کیا۔ دعا کے ساتھ یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا اور تمام حاضرین کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئیں۔

(رپورٹ: رضوان کوثر۔ استاذ جامعۃ المبشرین گھانا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button