افریقہ (رپورٹس)

نائیجر میں ریفریشر کورس برائے مبلغین، معلمین و داعیان سلسلہ

(کوثر جمیل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل نائیجر)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ نائیجر کو ریفریشر کورس برائے مبلغین،معلمین وداعیان الی اللہ یکم و ۲؍جون ۲۰۲۴ء کو نیشنل ہیڈ کوارٹر نیامے میں منعقد کرانے کی توفیق ملی۔الحمد للہ

ریفریشر کورس کے پہلے اجلاس کی کارروائی کا آغازبروز ہفتہ صبح دس بجے مسجد ناصر میں مکرم اسد مجیب صاحب امیر جماعت احمدیہ نائیجر کی زیر صدارت ہوا۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد امیر صاحب نے ’’ریفریشر کورس کی اہمیت و افادیت‘‘ پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں ’’صداقت حضرت مسیح موعودؑ‘‘، ’’چندہ جات کا تعارف’’ اور ’’حج بیت اللہ‘‘ کے بارے میں پریزنٹیشنز پیش کی گئیں۔ نیز سامعین کو سوالات کرنے کا موقع بھی دیا گیا۔

دوسرے اجلاس کی کارروائی بعد نماز عصر مکرم صالح موسیٰ صاحب نائب امیر کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوئی۔ اجلاس کےدوران دو ریسرچ پیپرز بعنوان ’’ذیلی تنظیموں کا تعارف‘‘ اور ’’خلفائے احمدیت کا تعارف’’ پیش کیے گئے۔ بعد ازاں ان موضوعات سے متعلق سوالات بھی کیے گئے۔

مورخہ ۲؍جون بروز اتوار ریفریشر کورس کے تیسرے اور اختتامی اجلاس کی کارروائی کا آغاز صبح دس بجے مکرم مامن بیلوصاحب نیشنل جنرل سیکرٹری کی صدارت میں ہوا۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد ’’امام مہدیؑ کی آمد کی علامت‘‘، ’’قربانی کے مسائل‘‘ اور ’’آیت خاتم النبیینﷺ اور علمائے سلف‘‘ کے متعلق پریزنٹیشنز دی گئیں۔ آخر پر مکرم امیر صاحب جماعت احمدیہ نائیجر نے تمام مبلغین،معلمین و داعیان الی اللہ کو تبلیغ وتربیت کے حوالے سے نصائح کیں۔ اسی طرح دعا اور عاجزی کو اپنانے کی تلقین کی۔ آپ نے منتظمین و حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ اس ریفریشر کورس میں ۷۰؍افراد نے شرکت کی۔ الحمد للہ

ریفریشر کورس کے دوران پانچوں نمازوں کا التزام مسجد ناصر میں ہوتا رہا۔

(رپورٹ: کوثر جمیل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button