یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ جارجیا کا تیسرا سالانہ پیس سمپوزیم

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۱۹؍مئی ۲۰۲۴ءبروز اتوار جماعت احمدیہ جارجیا کو دارالحکومت ٹبلیسی میں اپنا تیسرا سالانہ پیس سمپوزیم منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس پروگرام کا مرکزی موضوع ‘‘وائسز فار پیس: پائیدار امن کا قیام’’ تھا۔ اس پروگرام میں چار مہمانان خصوصی سمیت مختلف سیاستدان، سفارتکار، سوشل ورک آرگنائزیشنز، مذہبی تنظیموں کے ارکان بشمول پادری صاحبان، نیز مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے مہمانان شامل تھے۔

پروگرام کا آغاز چار بجے تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ خاکسار (مربی سلسلہ جماعت احمدیہ جارجیا) نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور افتتاحی کلمات کے بعد جماعت کی بعض مساعی کے بارے میں معلومات پیش کی گئیں۔ بعدازاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے مختلف ممالک میں دورہ جات و مختلف پلیٹ فارمز مثلاً یورپین پارلیمنٹ وغیرہ پر خطابات اور آپ کی قیامِ امن کی کوششوں پر مبنی ایک ویڈیو دکھائی گئی جس کو تمام مہمانوں نے بہت انہماک سے دیکھا۔

بعد ازاں درج ذیل چاروں مہمانانِ خصوصی کو اظہار خیال کا موقع دیا گیا: مہمانان خصوصی: Mrs. Mariam Gavtadze (TDI directors member), Mr. Beka Mindiashvili (Head of Tolerance Center), Mr. Rolf Bareis (Evangelical-Lutheran church), Mr. Malkhaz Songhulashvili (Evangelical baptist church)۔

مہمانان کے ساتھ ایک گروپ فوٹو

پروگرام کے اختتام پر مکرم جواد احمد بٹ صاحب صدرو مشنری انچارج جماعت احمدیہ جارجیا نے تقریر کی۔ بعد ازاں سامعین کو بھی اپنے خیالات کے اظہارکا موقع دیا گیا۔ مختلف مثبت آراء سننے کو ملیں اور خصوصاً جماعت کا شکریہ ادا کیا گیا کہ کس جاںفشانی سے جماعت امن کے لیے کوشاں ہے۔پیس سمپوزیم میں کُل حاضری ۶۵؍رہی۔ دعا کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام ہوا جس کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گی۔

(رپورٹ: ہارون احمد عطا۔ مربی سلسلہ جارجیا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button