یورپ (رپورٹس)

جماعتWittlich، جرمنی میں جلسہ یوم خلافت کابابرکت انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۶؍مئی بروز اتوار جماعت وٹلش، جرمنی کو مسجد حمد میں جلسہ یومِ خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

بارہ بجے جلسے کا آغاز مکرم طاہر احمد ظفر صاحب صدر جماعت کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں اعجاز احمد ظفرصاحب نے جرمن میں ‘‘اس زمانے میں خلافت کی ضرورت واہمیت’’ پر اور خاکسار(مربی سلسلہ) نے اردو میں ‘‘خلافت اور جماعت کے باہمی پیارکے تعلق’’ کے موضوعات پر تقاریر کیں۔ تقاریر کے اختتام پر ان کے تراجم بھی پیش کیے گئے۔ اس کے بعد کوئز پروگرام ہوا جس میں خدام و اطفال سے خلافت کےموضوع پر سوالات جرمن اور اردو زبانوں میں کیے گے۔ ممبرات لجنہ اماء اللہ اور ناصرات بھی اس بابرکت اجلاس میں شامل ہوئیں۔ اس جلسہ کی حاضری ۵۵؍رہی۔ دعا کے ساتھ جلسے کااختتام ہوا جس کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھاناپیش کیا گیا۔

(رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔ مربی سلسلہ وٹلش جرمنی)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button