حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

کرکٹ: ویسٹ انڈیز اور یوایس اے میں جاری مینزٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے ایک اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کوچھ رنزسے شکست دے دی۔نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم ۱۱۹؍رنزبناکرآؤٹ ہوئی،جواب میں پاکستان مقررہ اوورزمیں ۱۱۳؍رنزبناسکی۔قبل ازیں پاکستان کو یوایس اے کے ہاتھوں سپراوورمیں شکست کا سامناکرناپڑاتھا۔ جبکہ بھارت نے اپنا پہلامقابلہ آئرلینڈکے خلاف جیتا تھا۔گروپ بی میں دفاعی چیمپئن انگلینڈکوآسٹریلیا نے ۳۶؍رنزسے شکست دی۔گروپ سی میں افغانستان نے اپنے پہلے میچ میں یوگنڈا کو۱۲۵؍رنز اور دوسرے مقابلہ میں نیوزی لینڈ کی مضبوط ٹیم کو۸۴؍رنز سے ہرایا۔گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ اپنے ابتدائی تین میچز سری لنکا، نیدرلینڈز اور بنگلہ دیش کے خلاف جیت کراگلے مرحلہ میں رسائی کویقینی بناچکا ہے۔میزبان ویسٹ انڈیزنے اپنا دوسرامیچ یوگنڈا کے خلاف۱۳۴؍رنزکےبڑے فرق سے جیتا۔پہلی بار ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں شامل کینیڈا کی ٹیم نے آئرلینڈکے خلاف یادگارکامیابی حاصل کی۔ اسی طرح یوگنڈانے پاپوانیوگنی کے خلاف میچ جیت کرتاریخ رقم کی۔

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۲۴ء کے روزانہ کے میچزکی رپورٹ اور اہم ریکارڈز سے باخبررہنے کے لیےروزنامہ الفضل انٹرنیشنل کی ویب سائٹ کے درج ذیل لنک پر کلک کریں:

https://www.alfazl.com/category/aalmi-khabrain/sports/world-t20-2024/

ٹینس: پیرس میں منعقدہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کےویمنز سنگلزایونٹ کا فائنل عالمی نمبر ایک پولینڈ کی ایگا شوِیانتک (Iga Swiatek) اور اٹلی کی جیسمین پاؤلینی (Jasmine Paolini) کے مابین کھیلا گیا جس میں Iga Swiatek نے ۶۔۲ اور ۶۔۱ سے کامیابی حاصل کرکے مسلسل تیسری بار فرنچ اوپن ٹائیٹل اپنے نام کیا۔ مینز سنگلز کےفائنل میں سپین کے کارلوس الکاریز(Carlos Alcaraz) نے جرمنی کےایلگزینڈر زیوریو (Alexander Zverev) کو پانچ سیٹس میں شکست دے کراپنے کیریئرکاپہلا فرنچ اوپن جیت لیا۔الکاریز کی جیت کا اسکور چھ تین، دو چھ، پانچ سات، چھ ایک اور چھ دو رہا۔

ہاکی: پولینڈکے شہرGnieznoمیں کھیلے گئے نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے فرانس کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔مقررہ وقت میں میچ ایک ایک گول سے برابررہا۔تیسری پوزیشن کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ایک دلچسپ مقابلہ کے بعدپاکستان کو تین کے مقابلہ میں چارگول سے شکست دی۔

والی بال: ۲تا۹؍جون ۲۰۲۴ء بحرین میں منعقدہ پانچواں ایشین والی بال چیلنج کپ قطر نے جیت لیا۔فائنل میں قطر نے پاکستان کو۲۵-۲۲، ۲۵-۲۰ اور ۲۵-۱۹ سے شکست دی۔تیسری پوزیشن کے میچ میں جنوبی کوریانے قزاقستان کوایک کےمقابلہ میں تین سیٹس سےشکست دی۔اس ٹورنامنٹ میں ۱۲ٹیموں نےشرکت کی۔سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان نےجنوبی کوریاجبکہ قطر نےقزاقستان کوہرایاتھا۔

فارمولا وَن کار ریسنگ: ۹؍جون۲۰۲۴ءکومونٹریال میں رواں سیزن کی نوِیں ریس Canadian Grand Prix نیدرلینڈز کے Max Verstappen نےجیت لی۔ یہ ریس۴.۳۶۱کلومیٹر ٹریک کے۷۰؍چکروں پر مشتمل تھی،Red Bull ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ۴۵؍ منٹ اور۴۷؍سیکنڈز میں پورا کیا۔ McLaren گاڑی چلانے والے برطانیہ کے Lando Norris نے دوسری جبکہ مرسیڈیزکےبرطانوی ڈرائیورGeorge Russell نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اگلی ریس Spanish Grand Prix۔۲۳؍جون ۲۰۲۴ء کو ہوگی۔

فٹ بال: فیفاورلڈکپ ۲۰۲۶ءکے ایشین کوالیفائرز میں۶؍جون کو کھیلے گئے میچز میں سعودی عرب نے پاکستان کو ۳۔صفر، اردن نے تاجکستان کو ۳۔صفر، یو اے ای نے نیپال کو۴۔صفر اور ازبکستان نے ترکمانستان کو۳۔۱ سےشکست دے دی۔بھارت کا کویت، افغانستان کاقطر اورفلسطین کا لبنان سے مقابلہ بغیرکسی گول کے برابررہا۔

(ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button