مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۲۷؍مئی ۲۰۲۴ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۳۱؍مئی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۳؍جون ۲۰۲۴ء)

٭…یکم جون بروز ہفتہ: حضور انور آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب جامعہ احمدیہ یوکے میں رونق افروز ہوئے جہاں پر تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔ اس موقع پر جامعہ احمدیہ یوکے، جرمنی اور کینیڈا کے فارغ التحصیل مربیان کرام نے حضور پُر نور کے دست مبارک سے شاہد کی سند حاصل کرنے کی تاریخی سعادت پائی۔

٭…۲؍جون بروز اتوار: آج دوپہر کو جرمنی سے آئے ہوئے لجنہ اماء اللہ و ناصرات الاحمدیہ کے ایک گروپ کی حضور انور کے ساتھ ایم ٹی اے سٹوڈیوز، اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button