ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۴ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ:جنوبی افریقہ کے ایک مشکل مقابلہ کے بعدنیدرلینڈزکو4وکٹوں سے شکست دے دی

مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء

میچ نمبر: 16   (گروپ ڈی)

جنوبی افریقہ بمقابلہ نیدرلینڈز

نساؤکاؤنٹی،نیویارک

8جون 2024ء

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کےسولہویں میچ میں جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر(David Miller) نے مشکل کنڈیشنز میں بہترین بلےبازی کرتے ہوئے نیدرلینڈز کے خلاف اپنی ٹیم کو جیت دلا دی۔

نیویارک کے نساؤکاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں بیٹنگ کے لئے نہایت مشکل پچ پرنیدرلینڈزکی ٹیم مقررہ20اوورزمیں 9وکٹوں کے نقصان پر صرف 103رنزبناسکی۔Sybrand Engelbrechtنے سب سےزیادہ40اور Logan van Beek نے 2رنزبنائے۔جنوبی افریقہ کی طرف سے اوٹنیل بارٹمن(Ottniel Baartman)نے 11 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔Anrich NortjeاورMarco Jansenنے دو،دوکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

104 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ کے لئے ہرگزآسان ثابت نہ ہوا۔اور اس کے ابتدائی چار اہم کھلاڑی صرف 12کے مجموعی اسکورپر آؤٹ ہوگئے۔پانچویں وکٹ کی شراکت میں Tristan StubbsاورDavid Millerنے71گیندوں پر 65رنزکا اضافہ کرکے اپنی ٹیم کو شدیدمشکلات سے نکالا۔

ڈیوڈ ملر نےچارچھکوں اورتین چوکوں کی مددسے 59 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی،انہوں نے 19ویں اوورمیں18رنزبناکراپنی ٹیم کو اہم کامیابی سے ہمکنار کیااور میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ٹرسٹن اسٹبزنے 33رنز بناکر ملر کا بھرپورساتھ دیا۔

 (رپورٹ:ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button