افریقہ (رپورٹس)

گیمبیا میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کا انعقاد

(مسعود احمدطاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گیمبیا)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ گیمبیا کو مارچ ۲۰۲۴ء میں ملک بھر کی جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان جلسہ جات کے سلسلہ کا آغاز مورخہ ۲۳؍مارچ سے ہوا اور دوران ماہ جاری رہا۔ الحمدللہ علیٰ ذالک۔

ان جلسوں میں تلاوت قرآن کریم، احادیث متعلقہ آمد حضرت مسیح موعودؑ، آمد حضرت مسیح موعودؑ کی نشانیوں کا پورا ہونا ، حضرت مسیح موعودؑ کا عشق رسولﷺ وعشق قرآن کریم اور سیرت کے دیگر پہلوؤں پر تقاریر کی گئیں۔ یہ جلسے جماعتی سطح کے ساتھ ساتھ تنظیمی سطح پر بھی منعقد کیے گئے اور ان میں ڈاکومنٹریز بھی دکھائی گئیں۔

ملک بھر کی جماعتوں میں کُل ۱۰۲؍ جلسے منعقد ہوئے جن میں دو ہزار ۶۶۳؍ احمدی اورغیر احمدی احباب نے شرکت کی۔

(رپورٹ: مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button