یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ ہالینڈ میں مجلس شوریٰ کا انعقاد

(عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل ہالینڈ)

خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ہالینڈ کو مورخہ ۱۹؍مئی۲۰۲۴ء بروز اتوار مجلس شوریٰ منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں تمام ۲۳؍جماعتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ۹۰؍ممبرز نے شرکت کی۔

مجلس شوریٰ کے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مکرم نعیم احمد وڑائچ صاحب مشنری انچارج نے دعا کروائی۔ اس کے بعد مکرم ہبۃ النور فرحاخن صاحب امیر جماعت احمدیہ ہالینڈ نے اپنی افتتاحی تقریر میں حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ کا مجلس شوریٰ ۱۹۶۷ء سے خطاب میں سے ایک حصہ پڑھ کر سنایا۔ بعد ازاں جنرل سیکرٹری صاحب نے ایجنڈے کا اعلان کیا اور شوریٰ کی اہمیت کے حوالے سے قرآن، حدیث اور آنحضورﷺ کا اسوۂ حسنہ اور حضرت مسیح موعودؑ کا شوریٰ کے حوالے سے طریق بیان فرمایا۔ اس کے علاوہ شوریٰ کے قواعد و ضوابط بیان کیے گئے۔ اس کے بعد زبیر اکمل صاحب نیشنل سیکرٹری تعلیم القرآن و وقف عارضی نے گذشتہ سال کی تجویز جوکہ بچوں کے لیے حفظ قرآن کلاس کے اجرا کے حوالے سے تھی اس کی کارگزاری کی رپورٹ پیش کی۔

بعد ازاں جنرل سیکرٹری صاحب نے اس سال کی تجاویز پڑھ کر سنائیں۔ اس کے بعد سیکرٹری مال صاحب نے مجوزہ بجٹ پیش کیا۔ بجٹ کے حوالے سے شوریٰ کے بعض ممبران کے سوالات کے جواب دیے گئے۔ بعد ازاں تین سب کمیٹیوں کو تشکیل دیا گیا۔

وقفہ میں ممبران شوریٰ کو دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا اور نماز ظہر وعصر ادا کی گئی۔

نمازوں کے بعد سب کمیٹیوں کی میٹنگ ہوئی جس میں تین تجاویز پر ممبران شوریٰ نے اپنی تجاویز پیش کیں۔ میٹنگ کے بعد چائے کا وقفہ ہوا۔

آخری اجلاس میں سب کمیٹیوں کے چیئرمین اور سیکرٹریان نے اپنی اپنی میٹنگز کی رپورٹ پیش کی۔ اس پر بعض ممبران شوریٰ نے اپنی آرا٫ پیش کیں۔ دعا کے ساتھ شوریٰ کے اجلاس کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button