ارشادِ نبوی

نبی کریمﷺ کی معجزانہ رنگ میں حفاظت

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے کیکر کے درخت کے نیچے ڈیرا کیا۔ آپؐ نے اس سے اپنی تلوار لٹکا دی۔ حضرت جابرؓ کہتے تھے: کچھ ہم سوئے۔ پھر کیا سنتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں بلا رہے ہیں۔ ہم آپؐ کے پاس آئے۔کیا دیکھتے ہیں کہ آپؐ کے پاس ایک بدوی بیٹھا ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اس شخص نے میری تلوار سونت لی اور میں سویا ہوا تھا، مَیں جو جاگا تو وہ تلوار اس کے ہاتھ میں ننگی تھی۔ اس نے مجھ سے پوچھا :کون تمہیں مجھ سے بچائے گا؟ میں نے کہا: اللہ۔ یہ دیکھو وہ بیٹھا ہوا ہے۔ رسول اللہ ﷺنےاس کو سزا نہ دی۔

(بخاری کتاب المغازی بَابُ غَزْوَةُ ذَاتِ الرِّقَاعِ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button