https://youtu.be/dZWE4zcq62M اپنی ہمت اور کوشش پر نازمت کرواور مت سمجھو کہ یہ کامیابی ہماری کسی قابلیت اور محنت کا نتیجہ ہے،بلکہ یہ سوچوکہ اس رحیم خدا نے جوکبھی کسی کی سچی محنت کو ضائع نہیں کرتا ہے۔ہماری محنت کو بارورکیا ورنہ کیا تم نہیں دیکھتے کہ صدہاطالب علم آئے دن امتحانوں میں فیل ہوتے ہیں۔کیا وہ سب کے سب محنت نہ کرنے والے اور بالکل غبی اور بلیدہی ہوتے ہیں؟نہیں بلکہ بعض ایسے ذکی اور ہوشیار ہوتے ہیں کہ پاس ہونے والوں میں سے اکثر کے مقابلہ میں ہوشیارہوتے ہیں۔اس لیے واجب اور ضروری ہے کہ ہر کامیابی پر مومن خداتعالیٰ کے حضور سجدات شکر بجالائے کہ اس نے محنت کو اکارت تو نہیں جانے دیا۔اس شکر کا نتیجہ یہ ہو گا کہ اللہ تعالیٰ سے محبت بڑ ھے گی اور ایمان میں ترقی ہوگی اور نہ صرف یہی بلکہ اور بھی کامیابیاں ملیں گی،کیونکہ خداتعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم میری نعمتوں کا شکر کرو گے،تو البتہ میں نعمتوں کو زیادہ کروں گا۔اوراگرکفران نعمت کرو گے،تو یادرکھو،عذاب سخت میں گرفتار ہوگے۔ (ملفوظات جلد اول صفحہ ۹۸،ایڈیشن ۱۹۸۸ء)