٭… باترجمہ پڑھیں: تیسرا اور چوتھا پارہ۔ ٭… حفظ کریں: سورت بنی اسرائیل آیات 79تا 85 اور سورت حٰمٓ السجدۃ آیات 31تا 36 ٭… باترجمہ حفظ کریں: سورۃ النصر، سورۃ الکافرون اور سورۃ الماعون ٭… دعائیں یاد کریں: نماز کے بعد کی دعائیں اور بیت الخلاء جانے اور باہر نکلنے کی دعا ٭… نظم یاد کریں: وہ پیشوا ہمارا … (درثمین 10اشعار)، محمدؐ پر ہماری جاں فدا ہے… (کلامِ محمود نصف آخر)، یا عین فیض اللّٰہ… (قصیدہ اشعار11تا20) ٭…صفاتِ باری تعالیٰ مع ترجمہ یاد کریں: الْمُعِزُّ:عزت دینے والا۔ الْمُذِلُّ: ذلیل کرنے والا۔ الْحَکَمُ: فیصلہ کرنے والا۔ اللَّطِیْفُ: بھید جاننے والا۔ الْخَبِیْرُ: خوب خبر رکھنے والا۔ الشَّکُوْرُ: قدردان۔ الْکَبِیْرُ: بڑائی والا۔ الْمُقِیْتُ:روزی دینے والا۔ الْحَسِیْبُ: کفایت کرنے والا۔ الْجَلِیْلُ: بزرگی والا، الْکَرِیْمُ: عزت والا۔ ٭… آداب: ہمسائے کے حقوق کا مطالعہ کریں ٭… سیرت کا مطالعہ کریں: سیرت خلفائے راشدین،سیرت خلفائے احمدیت۔