دعائے مستجاب

قرض سے نجات کی ایک دعا

حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ حضرت ابو بکرؓ میرے پاس تشریف لائے اور فرمانے لگے کیا تم نے وہ دعاسنی جو مجھے رسول کریم ﷺ نے سکھائی ہے ؟ حضرت عائشہؓ نے عرض کیا وہ کون سی دعا ہے؟ آپؓ نے فرمایاوہ دعا جو حضرت عیسیٰؑ اپنے ساتھیوں کو سکھاتے تھے ایسی دعا کہ اگر تم میں سے کسی کے ذمہ پہاڑ کے برابر بھی سونا ہو اور وہ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرے تو وہ ضرور اس قرض کو دور کر دے گا ۔ دعا یہ ہے:

اَللّٰهُمَّ فَارِجَ الْهَمِّ كَاشِفَ الْغَمِّ مُجِيْبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّيْنَ رَحْمٰنَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَرَحِيْمَهُمَا

أَنْتَ تَرْحَمُنِيْ فَارْحَمْنِيْ بِرَحْمَةٍ تُغْنِيْنِيْ بِهَا عَنْ رَحْمَةٍ مَنْ سِوَاكَ

(مستدرک حاکم جلد اصفحه ۵۱۵)

ترجمہ: اے اللہ ! مشکل کشا اور غم دُور کرنے والے !لا چاروں کی دُعا سننے والے! دنیا اور آخرت میں بن مانگے عطا کرنے والے! اور محنتوں کا صلہ دینے والے ! تو ہی ہے جو مجھ پر رحم کرے پس اپنی ایسی رحمت خاص سے مجھ کو حصہ دے جو تیرے سوا مجھے ہر قسم کی رحمت سے مستغنی کر دے ۔

(خزینۃ الدعا، مناجات رسول ﷺ صفحہ ۹۲-۹۳)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button