یورپ (رپورٹس)

سکاٹ لینڈ ریجن کی تبلیغی سرگرمیاں

(ارشد محمود خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گلاسگو)

قونصلیٹ جنرل آف ترکی، ایڈنبرا

مورخہ۲۹؍اپریل۲۰۲۴ء کو ڈاکٹر عبدالحئی صاحب ریجنل امیر جماعت احمدیہ سکاٹ لینڈ اور مکرم فخر احمد آفتاب صاحب مربی سلسلہ گلاسگو نے ایڈنبرا میں واقع ترکی قونصلیٹ کا دورہ کیا اور قونصلیٹ جنرل Mrs Demet Kayaoğlu سے ملاقات کی۔ ریجنل امیر صاحب نے جماعت احمدیہ کا تعارف پریزنٹیشن کی صورت میں کرایا اور جماعت کی انسانیت کے لیے عالمی سرگرمیوں کی چند جھلکیاں بھی دکھائیں۔ قونصلیٹ جنرل صاحبہ نے ترکی کے ۲۰۲۳ء کے زلزلہ میں جماعت احمدیہ کی خدمات کا اعتراف کیا اور شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں انہیں قرآن کریم کا ٹرکش ترجمہ پیش کیا گیا جسے موصوفہ نے بخوشی قبول کیا۔ اس موقع پر مربی صاحب نے قونصل جنرل صاحبہ کے سوالات کے جواب دیے۔

اقوام متحدہ کی ایسوسی ایشن آف سکاٹ لینڈ

مورخہ۲۶؍اپریل۲۰۲۴ء کو ریجنل امیر صاحب سکاٹ لینڈ اور مکرم داؤداحمد قریشی صاحب مربی سلسلہ ڈنڈی و ایڈنبرا نے اقوام متحدہ کی ایسوسی ایشن آف سکاٹ لینڈ کے صدر دفتر کا دورہ کیا اور Angela Watt- Branch Founder & Chair, United Nations Association Scotland, Alloa Branchسے ملاقات کی۔ ریجنل امیر صاحب نے جماعت احمدیہ کا تعارف پریزنٹیشن کی صورت میں کرایا اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی عالمی امن کے لیے مساعی اور اس کے لیے اقوام متحدہ کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مربی صاحب نے محترمہ کے سوالات کے جواب دیے اور انہیں جماعتی لٹریچر بھی دیا۔

ایڈنبرا کے نواحی گاؤں میں تبلیغی سرگرمیاں

ریجنل امیر صاحب سکاٹ لینڈ اور مربی سلسلہ ایڈنبرا و ڈنڈی نے اپنی ٹیم کے ساتھ ایڈنبرا کے مختلف نواحی علاقوں میں پانچ گاؤں کے دوروں کے دوران تقریباً تین ہزار جماعتی لیفلٹس تقسیم کیے۔

گلاسگو میں بھی مختلف تبلیغی سرگرمیاں جاری رہیں اور ایک مہینہ کے دوران تین ہزار سے زائد لیفلٹس تقسیم کیے گئے۔ نیز تبلیغ سٹالز کا بھی انتظام کیا گیا۔

(رپورٹ:ارشد محمود خاں۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button