افریقہ (رپورٹس)

ریجنل اجتماع لجنہ اماء اللہ واگا دوگو، برکینافاسو

اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماء اللہ واگا دوگو، برکینافاسو کو اپنا ریجنل اجتماع مورخہ ۲۰ و ۲۱؍اپریل ۲۰۲۴ء کو منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

۲۰؍اپریل کو دوپہر کے کھانے اور نمازوں کی ادائیگی کے بعد صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ برکینافاسو مادام باپینہ اومو صاحبہ اور خاکسار (ریجنل صدر لجنہ اماء اللہ واگادوگو) نےبرکینافاسو اور لجنہ اماء اللہ کا جھنڈا لہرایا جس کے بعد صدر صاحبہ نے دعا کروائی۔ دوپہر دو بجے اجتماع کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم مع فرنچ ترجمہ سے ہوا۔ نیشنل صدر صاحبہ نے عہد دہرایا۔ نظم کے بعد خاکسار نے اجتماع کی شرکاء اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر دو تقاریر ’’معاشرے میں قیام امن‘‘ اور ’’تعلیم کے میدان میں لجنہ اماء اللہ کا کردار‘‘ پیش کی گئیں۔

بعدا زاں لجنہ اماء اللہ اور ناصرات کے علمی مقابلہ جات منعقد ہوئے۔ نماز مغرب و عشاء کے بعد صدر صاحبہ نے تمام صدرات اور مبلغین کی بیگمات کے ساتھ میٹنگ کی۔ پھر سیکرٹری امور طالبات نے تمام طالبات کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے بارے میں گفتگو کی۔

دوسرے دن کا آغاز نماز تہجد اور فجر سے ہوا جس کے بعد ودراگو فوزیہ صاحبہ نے مقامی زبان مورے میں مالی قربانی کی ضرورت اور اہمیت کے موضوع پر درس دیا۔ صبح چھ بجے لجنہ اور ناصرات کے ورزشی مقابلہ جات کروانے کے بعد ناشتہ دیا گیا۔

صبح نوبجے دوسرے دن کے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ پھر نظم کے بعد اجتماع کے عنوان کے تحت ایک تربیتی تقریر پیش کی گئی۔ اس کے بعد مختلف مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والی لجنہ ممبرات اور ناصرات کو انعامات دیے گئے۔

اجتماع کے موقع پر نیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت نے ایک نمائش بھی لگائی جس میں حاضرین نے بھر پور دلچسپی لی۔ آخر پر ریجنل جنرل سیکرٹری صاحبہ نے دوران سال ریجن میں ہونے والی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی۔ آخر پہ نیشنل صدر صاحبہ نے اختتامی تقریرکی اور دعا کروائی۔

اجتماع میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۲۰۸؍لجنہ ممبرات و ناصرات نے شرکت کی۔ اسی طرح تقریباً چار لاکھ فرانک سیفا کی مالی قربانی کرنے کی تو فیق پائی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس قربانی کو قبول کرتے ہوئے ان تمام شاملین کے ایمان و ایقان میں مضبوطی عطا فرمائے۔ آمین(رپورٹ: صائمہ ناصر۔ ریجنل صدر لجنہ اماء اللہ ریجن واگادوگو، برکینافاسو)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button