یورپ (رپورٹس)

لولیو (Luleå)،سویڈن کے میئر و چیئر مین کونسل سے ملاقات

(رضوان احمد افضل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سویڈن)

لولیو سویڈن کے نارتھ میں ایک شہر ہے جو کہ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہالم سے تقریباً ایک ہزار کلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔ اس شہر میں سردیوں میں دن بہت چھوٹے اور سرد ہوتے ہیں جبکہ گرمیوں میں یہاں سورج تقریباً غروب ہی نہیں ہوتا۔ یہاں ایک چھوٹی سی جماعت قائم ہےاورجماعت کا ایک نماز سینٹر ہے جو کہ اب گنجائش کے لحاظ سے ناکافی ہو چکا ہے۔ خاکسار (مبلغ سلسلہ)نے وسیم ظفر صاحب امیر جماعت سویڈن کی ہدایات کی روشنی میں اس علاقہ میں مسجد کی تعمیر کے لیے کوششوں کا آغاز اگست ۲۰۲۲ء میں کیا۔ اسی سلسلہ میں لولیو شہر کی میئر Carina Sammeliصاحبہ سے مورخہ ۱۸؍مارچ ۲۰۲۴ء کو ملاقات کی گئی۔ جماعت کے تفصیلی تعارف اور بعض جماعتی سرگرمیوں کے ذکر کے بعد ان سے مسجد کی تعمیر کے حوالے سے چند گزارشات کی گئیں جس کے جواب میں انہوں نے اپنے تعاون کا وعدہ کیا۔

میئر Carina Sammeliصاحبہ کے ساتھ

اسی طرح مورخہ ۲۶؍مارچ کو سٹی کونسل کے چیئر مین جناب Daniel Smirat سے ملاقات کی گئی۔ موصوف سے بھی مسجد کے حوالہ سے بات ہوئی جس پر انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اپنے دائرہ میں اس حوالہ سے ہماری بھرپورمدد کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کے بعد ہمیں پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے دونوں ملاقاتیں بہت کامیاب اور مفید رہیں۔

سٹی کونسل کے چیئر مین Daniel Smiratصاحب کے ساتھ

اللہ تعالیٰ لولیو میں جلد جماعتی مسجد کی تعمیر کے لیے ہماری عاجزانہ کوششوں میں برکت عطا فرمائے اور جماعت کو ترقیات سے نوازتا چلا جائے۔ آمین

(رپورٹ: رضوان احمد افضل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button