یورپ (رپورٹس)

ہالینڈ میں یوم مسیح موعود کے حوالے سے تبلیغی سرگرمی

(عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل ہالینڈ)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ہالینڈ کے شعبہ تبلیغ کے تحت ۲۳ تا۳۱؍مارچ۲۰۲۴ء تک ملک کے مختلف شہروں اور دیہات میں تبلیغی فولڈرز کی تقسیم کا پروگرام بنایا گیا جس کا مقصد لوگوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کے متعلق خبر دینا اور قرآن کریم کی خوبصورت تعلیم کے بارے میں بتانا تھا۔

اس پروگرام کے لیے دو قسم کے فولڈرز بنوائے گئے جن میں ایک مسیح کی آمد کے حوالے سے اور دوسرا فولڈر قرآن کریم کے بارے میں تھا۔ الحمدللہ، احباب جماعت نے اس پروگرام میں بھر پور حصہ لیا۔ اس دوران تقریباً ۹۰؍ہزار فولڈزر تقسیم کیے گئے اور اس پروگرام میں ۲۰؍کے قریب جماعتوں نے حصہ لیا جن میں اطفال، خدام اور انصار شامل تھے۔

اللہ تعالیٰ ان تبلیغی سرگرمیوں کے نیک نتائج پیدا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button