ایشیا (رپورٹس)

جماعت احمدیہ بِشکیک اور کاراکول، قرغیزستان میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کا انعقاد

(صباح الظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

جماعت احمدیہ بِشکیک: اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت قرغیزستان کے مرکزی مشن بشکیک(Bishkek) میں مورخہ ۲۱؍مارچ۲۰۲۴ء بروز جمعرات جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کیا گیا۔

نماز عصر کے بعد جلسہ کی کارروائی کا آغاز مکرم الیاس کباتوف صاحب نیشنل صدر جماعت کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ اس کے بعد دس شرائط بیعت قرغیز اور رشین زبانوں میں پڑھ کر سنائی گئیں۔ بعد ازاں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’امام الزماں کا ظہور اور آسمانی تائیدات‘‘ بزبان رشین از روزہ مامَت صاحب سیکرٹری تربیت، ایک نظم کے بعد ’’حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عجز و انکسار‘‘ بزبان قرغیز از سلامت کشتوبائیوف صاحب نیشنل نائب صدر صاحب۔ جلسہ کا اختتام اجتماعی دعا کے ساتھ ہوا۔

مستورات نے ایک الگ ہال میں بڑی سکرین پر جلسہ کی کارروائی براہ راست دیکھی اور سنی۔ اردو زبان سمجھنے والے افراد کے لیے جلسہ کی کارروائی کا آن لائن اردو ترجمہ کا انتظام کیا گیا تھا۔ جلسہ کے بعد تمام شاملین کے لیے افطاری کا انتظام تھا۔

جلسہ میں ۱۳؍انصار، ۲۶؍خدام، ۱۴؍ممبرات لجنہ اماءاللہ، ۹؍اطفال، ۳؍ناصرات، ۵؍بچگان اور ایک غیر از جماعت مہمان شامل ہوئے۔ اس طرح جلسہ میں کُل حاضری ۷۱؍رہی۔

جماعت احمدیہ کاراکول: اسی طرح مورخہ ۲۴؍مارچ بروز اتوار قرغیزستان کی مقامی جماعت کاراکول میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد کیا گیا۔

نماز عصر کے بعد جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ اس کے بعد ناصراحمد صاحب مربی سلسلہ نے یوم مسیح موعود کا تعارف کروایا اور پھر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں شرائط بیعت ، بیعت کی حقیقت اور ایک حدیث پیش کی گئی۔

عُرمت صاحب نے رشین زبان میں ’’حضرت مسیح موعودؑ بطور سلطان القلم‘‘ اور ضمیربیگ صاحب نے قرغیز زبان میں ’’حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی عجزوانکساری‘‘ کے موضوعات پر تقاریر کیں۔ آخر پر مکرم صدرصاحب نے دعا کروائی اور دعا کے ساتھ اس بابرکت جلسہ کا اختتام ہوا۔ الحمدللہ

جلسہ کے بعدتمام شاملین جلسہ کےلیے افطاری کا انتظام کیا گیا تھا۔ اس جلسہ کی کُل حاضری ۱۶؍رہی۔

(رپورٹ: صباح الظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button