یورپ (رپورٹس)

قونصلیٹ جنرل آف چین کا گلاسگو کی مسجد بیت الرحمٰن کا دورہ اور قونصلیٹ جنرل آف فرانس سے ایڈنبرا میں ملاقات

(ارشد محمود خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گلاسگو)

مورخہ ۲۵؍مارچ ۲۰۲۴ء کوایڈنبرا میں واقع چین کے قونصل خانے سے Mr Yang Xin, Consulate General اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مسجد بیت الرحمٰن گلاسگو تشریف لائے۔ یہ ایک اہم ملاقات تھی کیونکہ اس سے پہلے چین کے کسی بھی سفارتی وفد نے جماعت احمدیہ سکاٹ لینڈ کا دورہ نہیں کیاتھا۔ وفد کے استقبال کے لیے ڈاکٹر عبدالحئی صاحب ریجنل امیر سکاٹ لینڈ، مبشر احمد صاحب صدر جماعت گلاسگو نارتھ اور معاذاحمد صاحب صدر جماعت گلاسگو ساؤتھ اپنی ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔

ریجنل امیر صاحب نے جماعت احمدیہ عالمگیر کے تعارف اور سرگرمیوں پر مشتمل پریزنٹیشن پیش کی اور وفد کوچینی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ، کتاب ’عالمی بحران اور امن کی راہ‘ اور دوسری کتب و لیف لیٹس پیش کیے۔ یہ وفددو گھنٹے سے زیادہ مسجد میں رہا اور گہری دلچسپی کے ساتھ یہ وقت گزارا۔ ریفریشمنٹس سے ان کی تواضع کی گئی۔

اسی طرح مورخہ ۸؍اپریل۲۰۲۴ء کو ریجنل امیر صاحب نے فرانس کے قونصلیٹ جنرل ایڈنبرا کا دورہ کیا اور Mr Stéphane Pailler, Consul General of France سے ایک خوشگوار ملاقات کی۔ جناب قونصل جنرل صاحب نے ریجنل امیر صاحب کا استقبال کیا اور چائے و لوازمات پیش کیے۔ ریجنل امیر صاحب نے جماعت احمدیہ عالمگیر کا تفصیلی تعارف کروایا اور قرآن کریم اورکتاب ’عالمی بحران اور امن کی راہ‘ کا فرانسیسی ترجمہ اور دوسرے لیف لیٹس بھی پیش کیے۔

نیز باقی دنیا میں جماعت کی انسانیت کے لیے خدمات کا مختصر ذکر اورتعارف پر مبنی ایک پریزنٹیشن پیش کی۔ جناب قونصل جنرل صاحب نے پہلی دفعہ جماعت احمدیہ کا نام سنا تھا اور یہ سن کر وہ کافی متاثر ہوئے کہ فرانس میں بھی ہماری مساجد اور مشن ہاؤس قائم ہیں۔انہوں نے فوراً آن لائن جماعت احمدیہ کی مسجد پیرس میں تلاش کی۔ جناب قونصل جنرل صاحب اس تعارف اور کتب کے تحفہ جات سے بہت متاثر ہوئے اور آئندہ جماعت سکاٹ لینڈ کے پروگرامز میں شامل ہونے کا وعدہ بھی کیا۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button