افریقہ (رپورٹس)

کینیا میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کا بابرکت انعقاد

(محمد افضل ظفر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیا)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال بھی جماعت احمدیہ کینیا کو حسب معمول ملک بھر میں یوم مسیح موعود کے سلسلہ میں جلسوں کے انعقاد کی توفیق ملی۔ چنانچہ ملک کے تمام بارہ ریجنز کی ۷۰؍جماعتوں میں ان مبارک جلسوں کا انعقاد ہوا جن میں مہمانوں سمیت دو ہزار ۶۶۲؍افراد شریک ہوئے۔ مبلغین سلسلہ،معلمین کرام اور دیگر مقررین نے ان جلسوں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بعثت سے متعلق قرآن و حدیث سے پیشگوئیوں کے علاوہ حضرت مسیح موعودؑ سے متعلق صلحائے سلف کے ارشادات، آپؑ کی سیرت طیبہ، آپؑ کا علمی و روحانی مقام، دفاع اسلام میں آپؑ کے کارہائے نمایاں اور آپؑ کی قائم کردہ جماعت احمدیہ کے ذریعہ غلبۂ اسلام کی جدوجہد کا ذکر کرنے کے علاوہ آپؑ کے خلفائے کرام کی ابلاغ حق کے لیے کاوشوں کا تفصیلی ذکر کیا۔ ان ایمان افروز پیشگوئیوں، الہامات اور واقعات کا ذکر جہاں احباب جماعت کے ایمانوں کی تازگی کا موجب بنتا ہے وہاں مہمانوں کے علم میں اضافہ اور جماعت احمدیہ کے بارے میں مزید تحقیق کا محرک بھی بنتا ہے اور کئی سعید فطرت روحیں قبول حق کی توفیق پاتی ہیں۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button