افریقہ (رپورٹس)

گنی بساؤ کی جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و رحم کے ساتھ ہر سال کی طرح امسال بھی مورخہ ۲۳؍مارچ ۲۰۲۴ء کو یوم مسیح موعود کی مناسبت سے مغربی افریقہ کے ملک گنی بساؤ کی مختلف جماعتوں کو جلسہ ہائے یوم مسیح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

جلسہ جات کا آغاز تلاوت قرآن کریم، نظم اور قصیدہ سے کیا گیا۔ مختلف مقامات پر مقررین نےدرج ذیل موضوعات پر تقاریر کیں: حضرت مسیح موعودؑ کا عشق رسولﷺ، آمد مسیح موعود کی نشانیاں، امام مہدی اور عیسیٰؑ ایک ہی وجود ہے، حضرت مسیح موعودؑ کی آمد کی غرض و غایت اور مسیح کا آنا کیوں ضروری تھا ؟

ملک بھر میں ۸۲؍سے زائد جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود منعقد کیے گئے جن میں چھ ہزار ۷۳۶؍سے زائد اطفال، خدام، انصار، ممبرات لجنہ اماءاللہ اور ناصرات نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ریڈیو پر بھی سات پروگرامز کیے گئے جن سے ملک بھر کے افرد نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

(رپورٹ: زاہد احمد بھٹی۔ مبلغ سلسلہ گنی بساؤ)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button