متفرق

ربوہ کا موسم(۱۹تا ۲۶؍ اپریل ۲۰۲۴ء)

۱۹؍ اپریل جمعۃ المبارک کو اللہ تعالیٰ کی صفت رحمانیت کے تحت صبح سے ہی بادل چھائے ہوئے تھے ۔ جمعہ کی نماز کے وقت ہلکی بارش ہوئی اور گلیوں میں مٹی بیٹھ گئی اور کیچڑ بھی نہیں ہوا۔ باقی دن کے حصہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا اور ٹھنڈ ی ہوا چلتی رہی ۔ موسم خوشگوار بن گیا ۔ ہفتہ اور اتوار کو موسم خشک تھااور دھوپ کے ساتھ ہوا نے موسم معتدل بنا دیا۔ سوموار کو دوپہر تک دھوپ نکلی رہی ۔ گرمی میں اضافہ ہوگیا لیکن بعد دوپہر مغرب کی طرف سے بادل نمودار ہوئے ، ساتھ تیز اور ٹھنڈی ہوا چلنا شروع ہوگئی۔ شام کے وقت بوندا باندی بھی ہوئی ۔ عشاء کے بعد بادل فیصل آباد کی طرف روانہ ہوگئے ربوہ کے مشرق کی طرف بجلی بھی چمکتی نظر آتی رہی ۔ ایسا لگتا تھا وہاں بارش برس رہی ہوگی۔ منگل کا دن گرم خشک تھا، ہلکی ہوا سے قدرے ٹھیک رہا۔ بدھ کو بھی سورج آسمان سے دھوپ بکھیر تا رہااور ہوا بھی چلتی رہی ۔ جمعرات کو دن میں تو گرمی تھی تاہم بعد دوپہر تیز ہوا چلنا شروع ہوئی جو شام اور رات تک آہستہ ہوگئی ۔ رات کے وقت آسمان بادلوں سے ڈھک گیا۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۳۳؍ اور کم سے کم ۲۱؍درجہ سینٹی گریڈ تھا ۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button