حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

فٹ بال:UEFAچیمپئنزلیگ کے کوارٹر فائنل مرحلہ کے دوسرے leg میں جرمن کلب Dortmund نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایٹلیٹیکو میڈرڈ (Atletico Madrid) کو دوکے مقابلہ میں چارگول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔فرانسیسی کلب PSGنے بارسلونا (Barcelona)کے خلاف ۴۔۱؍سے کامیابی سمیٹی۔اس میچ میںKylian Mbappe نے دو گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کرداراداکیا۔بائرن میونخ نے آرسنل کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔جبکہ ریال میڈرڈ اور مانچسٹر سٹی کا میچ۱۔۱؍گول سے برابر ہوا جس کے بعد پنلٹی شوٹس پر ریال میڈرڈ نے ۴۔۳؍سے فتح حاصل کی۔ سیمی فائنلز میں PSGکا مقابلہ Dortmundجبکہ بائرن میونخ کا میچ ریال میڈرڈ سے ہوگا۔

کرکٹ:پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوینٹی سیریزکے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی ناتجربہ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے پاکستان کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں حیران کن شکست سے دوچارکردیا۔پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ ۲۰؍اوورزمیں چاروکٹوں کے نقصان پر ۱۷۸؍رنز بنائے۔شاداب خان ۲۰؍گیندوں پر ۴۱؍رنز بناکرنمایاں رہے۔جواب میں کیوی ٹیم نے مارک چیپمین (Mark Chapman)کی دھواں دار اننگز کی بدولت ہدف بآسانی پورا کرلیا۔Chapmanنے صرف ۴۲؍گیندیں کھیل کر ناقابلِ شکست ۸۷؍رنز بنائے جس میں چارچھکے اور نوچوکے شامل تھے۔قبل ازیں سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوا جبکہ دوسرے ٹی ٹوینٹی میں میزبان پاکستان نے بآسانی کامیابی حاصل کی۔سیریز کے بقیہ دو میچز۲۵؍اور۲۷؍اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ویمن کرکٹ: سری لنکا کی خواتین ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ۳۰۰؍سے زائدرنز کا ہدف کامیابی سے عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔۱۷؍اپریل۲۰۲۴ءکو جنوبی افریقہ کے شہر پوچیفسٹروم میں سری لنکا ویمن نے میزبان جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز کے تیسرے میچ میں ۳۰۲؍رنز کا ہدف چاروکٹوں کے نقصان پر ۳۳؍گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ سری لنکا کی کپتان Chamari Athapaththuنے ناقابل شکست ۱۹۵؍رنز کی شاندار اننگز کھیلی جوکہ ویمن انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی کھلاڑی کے ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑاانفرادی سکور ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ:بھارت میں جاری آئی پی ایل (IPL) ٹی ٹوینٹی لیگ میں ۳۸؍میچز کے بعد راجستھان رائلزآٹھ میں سے سات میچز جیت کر سرفہرست ہے۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور حیدرآباد سن رائزرز کی ٹیمیں ۵،۵؍ کامیابیوں کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے جبکہ چینئی سپر کنگز چارمیچز جیت کر چوتھے نمبر پر ہے۔۲۱؍اپریل کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں میزبان کولکتہ کی ٹیم KKR نے رائل چیلنجرزبنگلورو (RCB)کو سنسی خیز مقابلہ کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی۔کولکتہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۲۲۲؍رنز بنائے جس میں انگلش بلے باز فلپ سالٹ (Philip Salt)کے صرف چودہ گیندوں پر۴۸؍رنز شامل تھے۔جواب میں RCBجیت کے انتہائی قریب آکر صرف ایک رن کے فرق سے مات کھا گئی۔میچ کے آخری اوور میںRCBکو جیت کے لیے ۲۱؍رنز درکارتھے، مایہ ناز آسٹریلوی گیندباز مچل سٹارک (Mitchell Starc) کی پہلی چار گیندوں پرکرن شرما(Karan Sharma)نے تین چھکے لگا دیے تاہم آخری دو گیندوں پر بنگلورو کی ٹیم تین رنز بنانے میں ناکام رہی۔

فارمولا ون کارریسنگ:۲۱؍اپریل۲۰۲۴ءکو شنگھائی انٹرنیشنل سرکٹ پر منعقد ہونے والی Chinese Grand Prix نیدرلینڈز کے Max Verstappenنے جیت کر سیزن میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔یہ ریس۴۵۱.۵؍کلومیٹر ٹریک کے۵۶؍چکروں پرمشتمل تھی، Red Bull ڈرائیور نے یہ فاصلہ ایک گھنٹہ چالیس منٹ اور۵۲؍سیکنڈز میں پورا کیا۔McLarenگاڑی چلانے والے برطانیہ کے Lando Norrisنے دوسری جبکہ Red Bullٹیم کے میکسیکن ڈرائیور Sergio Pérez نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سیزن کی اگلی ریسMiami میں ۵؍مئی ۲۰۲۴ء کو ہوگی۔

(رپورٹ: ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button