ارشادِ نبوی
نماز گناہوں کو مٹاتی ہے
حضرت ابو ہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہﷺ سے سنا: بھلا بتاؤ تو سہی کہ اگر تم میں سے کسی ایک کے دروازےکے پاس ندی ہو جس میں وہ ہر روزپانچ دفعہ نہائے۔ تمہارا کیا خیال ہے یہ(نہانا)اس پر کچھ میل باقی رہنے دے گا؟ انہوں نے جواب دیا کہ کوئی میل بھی نہیں رہنے دے گا۔ آپؐ نے فرمایا:یہ پانچ نمازوں کی مثال ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے ذریعے سے گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔
(بخاری کتاب الصلاۃ باب الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ كَفَّارَةٌ)