افریقہ (رپورٹس)

گنی کناکری میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا بابرکت انعقاد

(طاہر محمود عابدؔ۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل گنی کناکری)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے گنی کی مختلف جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود منعقد ہوئے جن کی مختصر رپورٹ قارئین الفضل کی خدمت میں پیش ہے۔

گنی کناکری میں ہونے والا جلسہ یوم مصلح موعود

مورخہ ۱۸؍فروری ۲۰۲۴ء کو گنی کناکری کی مرکزی احمدیہ مسجد بیت الاحد میں جلسہ کا انعقاد صبح سوا گیارہ بجے ہوا۔

تلاوت قرآن کریم، ترجمہ اور نظم کے بعد مکرم محمد الحسن ماریگا صاحب نے پیشگوئی مصلح موعود پڑھ کر سنائی۔ بعد ازاں خاکسار (صدر و مشنری انچارج گنی کناکری) نے حضرت مسیح موعودؑ کے ارشادات اور حضرت امیرالمومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ کے بیان فرمودہ خطبات سے پیشگوئی مصلح موعود کا تعارف اور پس منظر سامعین کے سامنے بیان کیا۔

دوسری تقریر مکرم سعید جالو صاحب نے حضرت مصلح موعودؓ کے غیر معمولی اور قابل تعریف کام کے موضوع پر کی۔ تیسری تقریر میں مکرم سلیمان سو صاحب لوکل مشنری نے حضرت مصلح موعودؓ کے مبارک دور میں جماعت کے انتظامی ڈھانچے کی غیر معمولی تشکیل کا ذکر کیا۔

جلسہ کا اختتام نماز ظہر و عصر کی ادائیگی سے ہوا ۔آخر میں تمام احباب کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ جلسہ کی حاضری ۶۳؍مردو زن و بچوں پر مشتمل تھی۔

جلسہ میں شامل ایک نوجوان محمد سو نے بیعت کی سعادت پائی اور حضرت مسیح موعودؑ کی جماعت میں شامل ہوا۔ الحمد للہ

ملک میں ہونے والے جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کی فہرست اور حاضری

نام جماعتتعداد شاملین احمدی احبابتعداد شاملین غیر از جماعت
FILAYAH333
TAIBATA20 
MINSINE122
KOLIAGBE255
DABOYAH10012
MORIA-KHORE9511
FOUNDIGIAH252
FOULAYAH15 
DONKHE802
BONDIYAH1154
KALETA1558
BOKE553
SOFINE102 
SOUMBOYADI1049
KAFILYAH68 
SAFARI29 
DAKHABE27 
TAMBAYA67 
MBORO868
SIRAMODOUYAH68 
KOTONKO43 

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button