یورپ (رپورٹس)

برطانیہ کے بیت النور ریجن میں ’اسلام آگاہی ہفتہ‘ تبلیغی مہم

جماعت احمدیہ یوکے شعبہ تبلیغ نے برطانیہ میں لوگوں کو حقیقی اسلامی تعلیمات کے بارے میں مزید آگاہی پہنچانے کے لیے ۲۶؍ فروری تا ۳؍مارچ ۲۰۲۴ء ’اسلام آگاہی ہفتہ‘ منایا جس میں بیت النور ریجن، لندن نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ۱۰۰؍سے زائد انصار، خدام اور اطفال نے مختلف مقامات پر ایک ہزار سے زائد مختلف جماعتی لٹریچر اور لیف لیٹس تقسیم کیے اور ۱۲۰؍ غیر احمدی افراد سے تبلیغی گفتگو کے ذریعہ اسلام اور احمدیت کا پیغام پہنچایا گیا۔

مورخہ ۳؍ مارچ بروز اتوار ٹوٹنگ براڈوےریلوے سٹیشن کے باہر’محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں‘ ،’وائسز فار پِیس‘ اور ’سٹاپ ورلڈ وار ۳‘ کے بینرز کے ساتھ ایک تبلیغی سٹال لگایا گیا جس میں مجلس انصار اللہ اور مجلس خدام الاحمدیہ کے ریجنل عہدیداران کے ساتھ ساتھ شرجیل احمد صاحب ریجنل مربی سلسلہ بھی شامل ہوئے۔ اس موقع پر عالمی بحران، اسلام کی آواز، آمد مسیح اور امن کے موضوع پر تین سو کے قریب لیف لیٹس تقسیم کیے گئےاور کئی افراد سے تبلیغی گفتگو بھی کی گئی۔ گفتگو کے ساتھ ساتھ زائرین کو بسکٹس، چپس اور پانی کی بوتلیں بھی فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر کئی افراد ہمارے سٹال کا حصہ بن کر وہاں سے گزرنے والے لوگوںکو لیف لیٹس دیتے رہے۔مقامی ٹی وی چینل پاکستان ٹُوڈے نے اس سٹال کی کوریج کرتے ہوئے بعض احباب کے انٹرویوز بھی نشر کیے۔سٹال کے اختتام پر خاکسار(امیر بیت النور ریجن) نے تمام رضاکاران کا شکریہ ادا کیا اور ریجنل مربی صاحب نے دعا کروائی۔

کلیپہمجنکشن جماعت نے ۲۸؍فروری ۲۰۲۴ء بروز بدھ ایسڈا شاپنگ مارکیٹ کے باہر سٹال لگایا جس میں سات احباب جماعت شامل ہوئے۔ ’StopWW3‘ کے ۱۰۰؍سے زائد لیف لیٹس تقسیم کیے گئے جبکہ وانڈز ورتھ پولیس افسران کو دو کتب بھی دی گئیں۔ لیوینڈر ہل (Lavender Hill) اور یارک گارڈنز (York Gardens) لائبریریزکے مینیجرز کے ساتھ ایک نشست میں انہیں اسلام اور احمدیت کا تعارف بھی کروایا گیا۔

ریجن کی دیگر جماعتوں ارلز فیلڈ، پیکہم، بالہم اور ٹوٹنگ بیک نے بھی مختلف مقامات پر سٹال لگائےاور مقامی افراد میں لیف لیٹس تقسیم کرنے کے علاوہ بعض افراد سے گفتگو کرکے اسلام اور احمدیت کا پیغام پہنچاتے ہوئے دنیا میں قیام امن کے لیے جماعت احمدیہ کی کاوشوں کو اُجاگر کیا۔

(رپورٹ : سیّد شکیل احمد۔ریجنل امیر بیت النور ریجن)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button