امریکہ (رپورٹس)

جماعت بریدفورڈ ایسٹ، کینیڈا میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ بریڈفورڈ ایسٹ، کینیڈا کو مورخہ ۲۲؍مارچ ۲۰۲۴ء جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کرنے کو توفیق ملی۔

جلسہ کی کارروائی سننے کا انتظام ممبرات لجنہ اماءاللہ اور ناصرات کے لیے مسجد بیت الخبیر بریڈفورڈ میں جبکہ خدام، انصار اور اطفال کے لیے بریڈفورڈ کمیونٹی سنٹر میں کیا گیا تھا۔

اجلاس شروع ہونے سے قبل شاملین کی خدمت میں افطاری پیش کی گئی تھی جس کے بعد نماز مغرب باجماعت ادا کی گئی۔ جلسہ کا آغاز تلاقت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔

جلسہ کی کلیدی تقریر قاسم گھمن صاحب مربی سلسلہ جماعت احمدیہ کینیڈا نے انگریزی زبان میں بعنوان ’’حضرت مسیح موعودؑ کا عشق قرآن‘‘ کی۔ جلسہ کا اختتام دعا سے ہوا جس کے بعد نماز عشاء اور تراویح ادا کی گئی۔

جلسہ میں ۲۸؍اطفال، ۴۱؍خدام، ۴۲؍انصار، ۹۵؍ممبرات لجنہ اماءاللہ و ناصرات اور ۲۲؍بچے شامل ہوئے۔ جلسہ کو یوٹیوب پر براہ راست نشر کیا گیا جس کو تقریباً ۶۰؍افراد نے دیکھا۔

(رپورٹ: توصیف احمد ریحان۔ سیکرٹری اشاعت بریڈفورڈ ایسٹ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button