افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ میں یوم مصلح موعود کی مناسبت سے متعدد پروگرامز کا انعقاد

(عبدالنور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل آئیوری کوسٹ)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعتی روایات کے مطابق امسال بھی آئیوری کوسٹ میں یوم مصلح موعود خوب جوش و خروش سے منایا گیا جن میں پیشگوئی مصلح موعود اور سیرت حضرت مصلح موعودؓ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔

اس سلسلہ میں ملک بھر کے ۲۱؍ ریجنز کی ۹۰؍ جماعتوں میں کُل ۴۰؍جلسہ ہائے یوم مصلح موعودکا انعقاد کیا گیا جن میں چار ہزار کے قریب مردو خواتین (احمدی، غیر احمدی نیز غیر مسلم احباب) نے شرکت کی۔ ان جلسہ جات کے بعد طعام یا بعض مقامات پر کلوا جمیعاً کا بھی اہتمام تھا۔ ۷۰؍خطبات جمعہ میں تقریباً آٹھ ہزار افراد تک اس پیشگوئی کے الفاظ و تشریح کو پہنچایا گیا۔ کُل ۱۸۰؍دروس بعد از نماز فجر و مغرب کا اہتمام کیا گیاجن میں اندازاً تین ہزار کے قریب احباب نے شرکت کی۔ کئی مقامی ریڈیو چینلز پر بھی تبلیغی پروگرامز بعنوان پیشگوئی مصلح موعود اور اس کا پورا ہونا نشر کیے گئے جس کا کل دورانیہ تیس گھنٹے بنتا ہے۔ جلسہ جات کے دوران بعض مقامات پر حضرت مصلح موعودؓ کی تحریر کردہ کتب و خطابات کے مجموعہ بزبان اردو، عربی و انگریزی کو بھی مختلف مقامات پر جلسہ کی زینت بنایا گیا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جماعت آئیوری کوسٹ کی اس کاوش میں برکت عطا فرمائے نیز احباب جماعت کے ایمان و ایقان میں برکت عطا کرے۔ آمین

(رپورٹ: عبدالنور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button