حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

کرکٹ:سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مابین ٹیسٹ سیریز کادوسرااورآخری میچ ۳۰؍مارچ تا۳؍اپریل ۲۰۲۴ءچٹوگرام میں کھیلا گیا جس میں سری لنکن ٹیم نے ۱۹۲؍رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز دو۔صفر سے اپنے نام کی۔ سری لنکا نےپہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۵۳۱؍رنز بنائے جس میں چھ کھلاڑیوں کی نصف سینچریاں شامل تھیں۔گذشتہ میچ کے ہیرو کپتان Dhananjaya de Silva اور Kamindu Mendis نے بالترتیب ۷۰؍اور۹۲؍ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔Kusal Mendisنے۹۳؍رنز کی بہترین باری کھیلی۔جواب میں بنگلہ دیش ٹیم صرف ۱۷۸؍رنز بناکرآؤٹ ہوئی۔سری لنکا کی طرف سے فاسٹ باؤلر Asitha Fernandoنے ۳۴؍رنز کے عوض چاروکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا نے اپنی دوسری اننگزسات وکٹوں کے نقصان پر۱۵۷؍رنز پر ڈیکلیئرکرکے میزبان ٹیم کو ۵۱۱؍رنز کا ہدف دیا۔بنگلہ دیشی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ۳۱۸؍رنز بناکرآؤٹ ہوئی۔مہدی حسن میراز ۸۱؍رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔Kamindu Mendisنے ۳۲؍رنزدے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔Kamindu Mendisکو شاندار کارکردگی پر میچ اورسیریزکا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔

انڈین پریمیئر لیگ:بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ(IPL)کےایک میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز(KKR)نے وشاکھا پٹنم کے میدان پر دہلی کے خلاف آئی پی ایل کی تاریخ کا دوسرا بڑا سکور ۲۷۲؍رنزسات وکٹوں کے نقصان پربنایا۔ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے سنیل نارائن(Sunil Narine)نے ۳۹؍گیندوں پرسات چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے ۸۵؍رنز کی لاجواب باری کھیلی۔اٹھارہ سالہ بھارتی بلے باز Angkrish Raghuvanshiنے ۲۷؍ گیندوں پر ۵۴؍اور Andre Russelنے انیس گیندوں پر۴۱؍رنز بنائے۔جواب میں Dehli Capitalskکی ٹیم ۱۶۶؍رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ایک اورمیچ میں پنجاب کنگز (PBKS)نے احمدآباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں میزبان گجرات ٹائٹنز(GT)کے خلاف ۲۰۰؍رنز کا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے شاندار کامیابی حاصل کی۔ پنجاب کی اس فتح میں Shashank Singhنے نمایاں کردار اداکیا جنہوں نے صرف ۲۹؍گیندوں پرناٹ آؤٹ ۶۱؍رنز بنائے۔ ویرات کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلورو(RCB) کو راجستھان کے ہاتھوں شکست ہوئی۔اس میچ میں Kohliنے ۷۲؍گیندوں پر ناقابل شکست ۱۱۳؍رنز بنائے لیکن وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکا۔راجستھان نے انگلش بلے باز Jos Buttler کے ۵۸؍گیندوں پرناٹ آؤٹ ۱۰۰؍رنز کی بدولت یہ میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا۔دیگر مقابلوں میں ممبئی انڈینز(MI)نے ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیابی دہلی کے خلاف حاصل کی جبکہ چینئی نے کولکتہ کو سیزن کی پہلی شکست سے دوچار کیا۔

فارمولا ون ریسنگ:۷؍اپریل ۲۰۲۴ء کو رواں سیزن کی چوتھی فارمولا وَن ریسJapanese Grand Prixسوزوکا میں منعقد ہوئی۔ یہ ریس ۸۰۷.۵؍کلومیٹر ٹریک کے ۵۳؍چکروں پرمشتمل تھی جوکہ Red Bull گاڑی چلانے والے نیدرلینڈز کے Max Verstappen نےجیت لی۔انہوں میں مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ۵۴؍منٹ اور۲۳؍سیکنڈز میں پورا کرکے اس سیزن کی تیسری فتح حاصل کی۔ Red Bullٹیم کے میکسیکن ڈرائیور Sergio Pérez نے دوسری اور Ferrari کے سپینش ڈرائیور Carlos Sainz Jrنےتیسری پوزیشن حاصل کی۔ سال کی اگلی ریس Chinese GPشنگھائی میں ۲۱؍اپریل کو منعقد ہوگی۔

فٹ بال:انگلش پریمیئر لیگ میں ۶ اور۷؍اپریل کو کھیلے گئے میچز میں آرسنل نے برائٹن کو ۳۔صفر سے شکست دی جبکہ لیورپول اور مانچسٹریونائیٹڈ کا مقابلہ ۲۔۲سے برابر ہوا۔یوں آرسنل کلب ۳۱؍میچز میں ۷۱؍پوائنٹس اوربہترgoal differenceکے ساتھ لیگ میں سرفہرست آگیا، لیورپول کلب کے بھی ۷۱؍پوائنٹس ہیں تاہم ان کی دوسری پوزیشن ہے جبکہ مانچسٹر سٹی ۷۰؍پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔دیگر میچز میں ٹوٹنہیم نے نوٹنگھم فارسٹ کو ۳۔۱،مانچسٹر سٹی نے کرسٹل پیلس کو ۴۔۲،ایورٹن نے برنلی کو ۱۔صفر اور ویسٹ ہیم نے وولوز کو ۲۔۱ سے شکست دی۔چیلسی اورشیفیلڈ یونائیٹڈکا میچ ۲۔۲گول جبکہ آسٹن ولا اور برینٹفورڈ کا مقابلہ ۳۔۳گول کی برابری پرختم ہوا۔

(رپورٹ: ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button