حالاتِ حاضرہ

خبرنامہ (اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)

٭… سپریم کورٹ کے تین سابق ججز سمیت ۶۰۰؍قانونی ماہرین نے برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک کو خط لکھ دیا۔ سابق برطانوی سپریم کورٹ ججز نے مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ اسرائیل کے ساتھ اسلحے کی فراہمی کا معاہدہ معطل کرے۔ خط کے متن کے مطابق اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ سابق ججز نے خط میں کہا ہے کہ برطانوی اسلحہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ برطانیہ اسلحے کی فراہمی روک کر اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالے۔

٭…سپریم کورٹ پاکستان کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔سپریم کورٹ آر اینڈ آئی برانچ انچارج کی مدعیت میں مقدمہ انسداد دہشتگردی کی دفعات ۷ اے ٹی اے اور ۵۰۷ کے تحت درج کیا گیا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ عام ڈاک موصول ہوئی متعلقہ جسٹس صاحبان کے سیکرٹریز کو ڈاک وصول کروائی گئی، ایڈمن انچارج نے ۳؍اپریل کو بذریعہ فون بتایا کہ ان لفافوں میں سفید پاؤڈر نما کیمیکل موجود ہے جسے اینتھراکس کہا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کی جانب سے ادارہ جاتی مداخلت کا الزام لگایا گیا ہے۔ جس پر ریٹائرڈ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے حکومتی کمیشن کی سربراہی سے انکار کے بعد چیف جسٹس کے سوموٹو لینے پر سپریم کورٹ میں کارروائی شروع ہوچکی ہے۔

٭…برطانیہ میں اس ہفتے کے اختتام تک تیز ہواؤں، بارش اور برفباری کی ییلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔طوفان کیتھرین ہفتہ کو برطانوی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، انسانی جانوں کو خطرہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔ ویلز، سکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ ہفتہ کو طوفان کی زد میں ہوں گے۔ملک کے مغربی حصوں میں تیز ہوائیں چلیں گی جن کی رفتار ۶۰؍سے ۷۰؍میل فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔ سکاٹ لینڈ میں جمعہ کی صبح برفباری کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button