متفرق مضامین

فضائل قرآن مجید (قسط اوّل)

(امۃ الباری ناصر)

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی یہ نظم براہین احمدیہ حصہ سوم صفحہ ۱۸۲مطبوعہ ۱۸۸۲ء پر درج ہے۔ درثمین کی تیسری نظم ہے۔ اس کے کل بارہ اشعار ہیں۔

۱۔جمال و حسن قرآں نور جانِ ہر مسلماں ہے

قمر ہے چاند اوروں کا ہمارا چاند قرآں ہے

جمال و حسنِ قرآں:jamaal o husn-e-QuraaN۔ قرآن مجید کا حسن و خوبصورتی، Holy Quran of Excellence, elegance, beauty

نور :noor، روشنی Light

جان :jaan،روح اصل ،زندگی Essence and strength of life

قرآن مجید کا حسن اور خوب صورتی ہر مسلمان کی زندگی اور اصل طاقت کا نور ہے۔دوسروں کو روشنی اور خوب صورتی چاند میں نظر آتی ہے ہمیں تو سارا حسن قرآن مجید میں نظر آتا ہے۔یہی ہمارا چاند ہے۔

۲۔نظیر اس کی نہیں جمتی نظر میں فکر کر دیکھا

بھلا کیوں کر نہ ہو یکتا کلامِ پاک رحماں ہے

نظیر: nazeer، مثال، نمونہ، Peer, resemblance, example

نظر میں جمنا :nazar maiN jamnaa، نگاہ قائم ہونا، نگاہ میں ٹھہرنا، پسند آنا، جچنا

Appealing to view (even after a thorough research into the matter it is not possible to find its match)

فکر :fikr، سوچنا، غور کرنا To think, to ponder

یکتا :yaktaa،بے مثال، Unique

کلامِ پاک: kalaam-e-paak، پاک کلام Quran, the holy book

رحماں :RehmaaN، بن مانگے دینے والا۔ The Benificent, an attribute of Allah

ہم نے بہت سوچا مگر ہمیں قرآن مجید جیسی خوب صورت کوئی دوسری چیز نظر نہیں آئی۔ یہ ہر لحاظ سے منفرد ہے کیونکہ یہ رحمان خدا کا پاک کلام ہے۔

۳۔بہار جاوداں پیدا ہے اس کی ہر عبارت میں

نہ وہ خوبی چمن میں ہے نہ اس سا کوئی بستاں ہے

بہارِ جاوداں: Bahaar-e-jaawidaaN, Everlasting spring, eternal prime of bloom

پیدا ہے: paidaa hai، ظاہرہے، نمودار ہے Is evident

عبارت: Ibaarat، تحریر، مضمون، word

خوبی :khoobi، اچھائی، خوبصورتی Excellence, beauty

چمن: chaman، باغ, garden

بُستاں:bustaaN، بوستاں، باغ، گلشن Garden, orchard

یہ خوبی صرف قر آن پاک میں ہے کہ اس کی ہر عبارت سدا بہار ہے۔لازوال ہے۔ موسم بدلتے رہتے ہیں کبھی بہار کبھی خزاں مگر اس باغ میں ہمیشہ تازگی رہتی ہے۔ دنیا میں کوئی اور ایسا باغ اور گلستان نہیں جس میں ہمیشہ بہار رہے۔

۴۔کلام پاک یزداں کا کوئی ثانی نہیں ہرگز

اگر لولوئے عماں ہے وگر لعل بدخشاں ہے

یزداں: yazdaaN، اللہ تعالیٰ، نیکی اور خیر پیدا کرنے والا Allah, the God of Goodness

ثانی: saani، مثال، نظیر، نمونہ Equal, match

لولوئے عمّاں: loo’-loo-‘e’ammaN/ummaN، عمان کا قیمتی موتی،گوہر The pearl of Oman

وگر :wagar، اور اگر نہیں تو or else

لعلِ بدخشاں: la’l-e-BadakhshaaN سُرخ رنگ کا قیمتی پتھر، Ruby of BadakhshaaN

خدا کے کلام جیسا کوئی دوسرا کلام نہیں۔ جو حسن و خوبی اس میں ہے نہ عمان کے موتی میں ہے نہ بدخشاں کے قیمتی خوب صورت پتھر میں ہے یعنی کوئی چیز کتنی بھی حسین اور قیمتی ہو اس کے مقابلے میں ماند ہے۔

۵۔خدا کے قول سے قول بشر کیونکر برابر ہو

وہاں قدرت یہاں درماندگی فرق نمایاں ہے

قول :qaul، کلام، وعدہsaying , promise

بشر :bashar، آدمی، انسان Human being

قدرت: qudrat طاقت، Might, power

درماندگی: darmaaNdgi بے چارگی، Helplessness

فرقِ نمایاں: farq-e-numaayaaN کھلا کھلا فرق Prominent disparity, clear difference

اللہ تعالیٰ کا کلام اور بندے کا کلام کیسے برابر ہو سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ساری طاقت و قدرت کا مالک اور بندہ عاجز، حقیر اور کمزور۔ بہت بڑا اور کھلا کھلا فرق ہے۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button