ارشادِ نبوی

قبولیت دعا کے طریق

حضرت ابو سعید خدریؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جو بھی مسلمان دعا مانگتا ہے،ایسی دعا کہ اس میں نہ تو گناہ کی کسی چیز کی طلب ہو اور نہ ناطہ تو ڑنے کی تو اللہ تعا لیٰ اسے اس دعا کے نتیجے میں تین چیزوں میں سے ایک چیز ضرور دے دیتا ہے۔ یا تو یہ کہ جلد ہی اس کا مطلوب عطا فرمادیتا ہے یا یہ کہ اس کے لیے اس دعا کو ذخیرہ آخرت بنا دیتا ہے یا یہ کہ اس دعا کے عوض اس جیسی کسی برائی کو اس سے دور کر دیتا ہے۔ صحابہ ؓنے یہ سن کر عرض کیا اب ہم بہت زیادہ دعا کریں گے۔ تو نبی ﷺ نے فرمایا اللہ کا فضل بہت زیادہ ہے۔

( مشکوٰۃ المصابیح، کتاب الدعوات)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button