متفرق

ربوہ کا موسم(۸تا۱۴؍مارچ۲۰۲۴ء)

۸؍ مارچ جمعۃ المبارک کوموسم خوشگوار تھا، دھوپ چمکتی رہی اور سارا دن تیز ٹھندی ہوا بھی چلتی رہی ۔ ہفتہ کو بھی تقریباً ایسا ہی موسم تھا۔ دھوپ میں تمازت کے ساتھ ٹھنڈی ہواا چھی محسوس ہوتی تھی۔درجہ حرارت کم سے کم ۱۰؍اور زیادہ سے زیادہ ۲۴؍سینٹی گریڈ تھا۔ اتوار کو آسمان پر ہلکے بادلوں کی تہ چھا ئی رہی۔ ساتھ ہوا نے موسم کا مزا دوبالا کردیا۔ اتوار کو فجر کے وقت سے ہی ہوا چلنا شروع ہوگئی تھی تاہم موسم خشک اور خوشگوار رہا۔ سوموار کو صبح دس گیارہ بجے ہلکی بارش ہوئی اور باقی دن مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ سردی میں اضافہ ہوگیا۔ منگل کو ٹھنڈی ہوا نے سردی بنا دی ساتھ دھوپ بھی نکلی رہی۔ بدھ کو سہ پہر تین بجے سے شام تک کچھ وقت کے لیے موسلا دھار بارش ہوئی، ربوہ کی گلیوں اور بازاروں میں چھڑکاؤ ہوگیا۔ لاہور سے بھی بعض علاقوں میں بارش کی اطلاع ملی ہے۔ پنڈی بھٹیاں اور ربوہ کے گردونواح کے شہروں میں بھی بارش ہوئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔جمعرات کو آسمان صاف رہا یعنی بادل دُور دُور تک دیکھنے کو نہیں ملتے تھے۔ لیکن ہلکی ہوا کی وجہ سے موسم اچھا بن گیا۔ درجہ حرارت کم سے کم ۱۲؍اور زیادہ سے زیادہ ۲۶؍سینٹی گریڈتھا۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button