دعائے مستجاب
رحمت و مغفرت کی دعا
حضرت عائشہؓ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ دعا کرتی تھیں:
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ، وَارْحَمْنِیْ، وَالْحِقْنِیْ بِالرَّفِیْقِ الْاَعْلٰی
(بخاری کتاب المغازی باب مرض النبیؐ)
ترجمہ:اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم کر اور مجھے اعلیٰ دوست (یعنی اپنی ذات) سے ملا دے۔
بعض روایات کے مطابق آخری وقت میں رسول اللہؐ دعا کا یہ آخری حصہ دہراتے تھے: اِلَیالرَّفِیْقِ الْاَعْلٰی (اپنے اعلیٰ دوست کی طرف جاتا ہوں۔)
(خزینۃ الدعا، مناجات رسولﷺ صفحہ ۱۰۵)